سب سے زیاہ پڑھی جانے والی 10 منقبت اعلی حضرت امام احمد رضا

اس بار 2022 میں عرس اعلی حضرت کے موقع پر سب سے بہترین 10 منقبت اعلی حضرت امام احمد رضا خان بریلوی جو کہ سب سے زیادہ مشہور ہیں وہ سب عرض کروں گا ان میں ایک سے ایک شاعروں کاکلام ہے اسی لیے سرکار اعلی حضرت کی بارگاہ میں یہ پیش کریں گے تو سب کو ضرور پسند آئےگا ایک سے ایک بہترین کلام اعلی حضرت لکھا گیا ہے

منقبت اعلی حضرت

اعلی حضرت نے ویسے تو بہت کام کیا لیکن اعلی حضرت کی شاعری اور محقق بریلوی کا عشق مصطفی الگ ہی لیبل کا ہوتا ہے

مستانہ ہوا پی کہ میں جام رضا کا

منقبت تاجدار اہل سنت امام عشق و محبت اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی رحمتہ اللہ علیہ

یوم رضا 10 شوال المکرم

مستانہ ہوا پی کے میں جب جام رضا کا

کیوں کر نہ لبوں پر ہو مرے نام رضا کا

اس بات پہ میری ہے جہاں بھر کی گواہی

اچھا ہے ، نرالا ہے ہر اک کام رضا کا

دیوانو بریلی میں ہے کیا خوب نظارہ

لگتا ہے حسیں خوب در و بام رضا کا

دے دیجیے جاں وعدۂ دیدار نبی پر

پیارا ہے بہت جاں سے یہ پیغام رضا کا

سرکار کے گستاخ سے رشتہ نہیں جائز

دنیا میں یہ پیغام کرو عام رضا کا

وہ فضل خدا سے کیے حل لاکھوں مسائل

ہے فتویٰ نویسی میں بڑا نام رضا کا

صد شکر خدا ہم کو عقیدت ہے رضا سے

پھر کیوں نہ بھلا ہم پہ ہو اکرام رضا کا

کرتا ہوں طلب بخشش و اکرام رضا سے

راحت ہوں میں اک بندۂ بے دام رضا کا

واصف رضا واصف مدھوبنی بہار

===========

قسیم دولت عشق رسالت اعلی حضرت

===========

قسیم دولت عشقِ رسالت اعلیٰ حضرت ہیں

بڑے ہی نیک طینت پاک خصلت اعلی حضرت ہیں

گھٹا سکتا نہیں کوئی مخالف مرتبہ ان کا

بحمد اللہ ایسے ذی کرامت اعلیٰ حضرت ہیں

“اشداء علی الکفار” کے مصداق وہ ٹھہرے

عدوے شاہ بطحا پر قیامت اعلی حضرت ہیں

وحید العصر سعد الملة والدین ہیں لاریب

کثیر الوصف اور محمود سیرت اعلی حضرت ہیں

جسے پڑھ کر غلامان شہ دیں جھوم اٹھتے ہیں

کتاب عشقِ شہ کی وہ عبارت اعلی حضرت ہیں

عظیم الشان شاعر عالم ربانی بھی ہیں وہ

حریم فقہ وافتاکی بھی زینت اعلی حضرت ہیں

خداکے فضل ورحمت سے نرالی شان ہے ان کی

دل عشاق کی تسکین وراحت اعلی حضرت ہیں

عطاۓسید کونین ذات پاک ہے ان کی

خداے لم یزل کی ایک آیت اعلی حضرت ہیں

جہان آب وگل میں بن کے چمکا گوہر یکتا

وہ ،جس پر رکھ دیے دست عنایت اعلی حضرت ہیں

ہجوم سائلین دہرہرلمحہ ہےروضےپر

بہاتے اس قدر بحر سخاوت اعلی حضرت ہیں

جو برگشتہ ہیں راہ حق سے ان کی رہ نمائی کو

چراغ و مشعل راہ ہدایت اعلی حضرت ہیں

مصائب میں صدائے المدد اپنے غلاموں کی

مرا اذعان ہے کرتےسماعت اعلی حضرت ہیں

شہنشاہ مدینہ کا خصوصی فیض ہے ان پر

سبب ہے بس یہی جو اعلی حضرت! اعلی حضرت ہیں

تصوف کے گلستاں میں بہاریں ان سے ہیں قائم

اک ایسے سالک راہ طریقت اعلی حضرت ہیں

خدا نے خوبیوں کا اک جہاں ان کو بنایاہے

بڑے ہی برگزیدہ باکرامت اعلی حضرت ہیں

فراز آسماں بھی جن کی رفعت سے ہے شرمندہ

اک ایسے حامل مینار حکمت اعلی حضرت ہیں

فتاوی رضویہ اس بات پر برہان ہے واصف

یقیناً اختر برج فقاہت اعلی حضرت ہیں

*رشحات قلم*

*واصف رضاواصف مدھوبنی بہار*

جو دل سے تمھارا ہو اعلی حضرت

منقبت اعلیٰ حضرت مجدد دین و ملت

امام احمد رضا خان فاضل بریلوی

علیہ الرحمہ

جو دل سے تمہارا ہوا اعلی حضرت

ہوئی اس پہ دنیا فدا اعلیٰ حضرت

مجھے اپنا بندہ بنا اعلی حضرت

مری سوئی قسمت جگا اعلیٰ حضرت

گداؤں کے داتا شہا اعلی حضرت

غلاموں کے حاجت روا اعلیٰ حضرت

نقی خاں کے بیٹے رضا خاں کے جیسا

*نہ ہوگا کوئی دوسرا اعلیٰ حضرت*

کوئی بھی وہابی نہ گھر میرے آیا

ہےچوکھٹ پہ جب سےلکھااعلی حضرت

مری کشتی طوفاں کی زد میں ہے آئی

کنارے سے اس کو لگا اعلیٰ حضرت

زمانے میں چلتا ہے چلتا رہیگا

ہمیشہ ہی سکہ ترا اعلی حضرت

بلاؤ ذرا دور ہی رہنا ہم سے

ہمارے ہیں مشکل کشا اعلیٰ حضرت

ترے گھر کے فتووں کی ہے دھوم ہر سو

ہے علمی گھرانا ترا اعلیٰ حضرت

تری دید کا پیاسا توصیف بھی ہے

اسے اپنا جلوہ دکھا اعلیٰ حضرت

از قــلم

سالک محمد توصیف رضا تحسینی

حامی سنت ماحی بدعت اعلی حضرت

منقبت در شان اعلیٰ حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی علیہ الرحمہ

………….

حامیِ سنت، ماحیِ بدعت اعلیٰ حضرت اعلیٰ حضرت

تو ہے ضیاۓشمع رسالت اعلیٰ حضرت اعلیٰ

تجھ پر رب کی خاص عنایت اعلیٰ حضرت اعلیٰ حضرت

تو ہے امامِ عشق و محبت اعلیٰ حضرت اعلیٰ حضرت

چشمۂ حکمت، کنزِ کرامت اعلیٰ حضرت اعلی حضرت

میر شریعت، پیر طریقت اعلیٰ حضرت اعلی حضرت

عشق نبی کا جام پلایا، اور ادب کرنا سکھلایا

دل میں جلائی شمع محبت اعلیٰ حضرت اعلی حضرت

دین کی خدمت کی ہے ایسی، کہتی یہ خلق الہی

حق کی عزت، حق کی نصرت اعلیٰ حضرت اعلیٰ حضرت

اللّٰہ اللّٰہ تیرا رتبہ دیکھ کے حیراں اوجِ ثُریا

رب نے بخشی ایسی رفعت اعلیٰ حضرت اعلیٰ حضرت

تو نے ایسی عزت پائی، ہر سو تیری مدح سرائی

عرب و عجم میں تیری شہرت اعلیٰ حضرت اعلیٰ حضرت

علم و ہنر کا ماہ درخشاں، زہد و ورع کا نیّر تاباں

پیکر شفقت، ناز سخاوت اعلیٰ حضرت اعلیٰ حضرت

کیسے نہ تیرے مدح سرا ہوں، جان و دل سے تجھ پہ فدا ہوں

تجھ سے بچی ایمان کی دولت اعلیٰ حضرت اعلیٰ حضرت

حفظ کیا اک ماہ میں قرآں، ذہْن پہ تیرے دنیا حیراں

کیسی پائی تونے ذہانت اعلیٰ حضرت اعلیٰ حضرت

قاسم کو آقا کے صدقے، اس کے قلم کی برکت دے دے

کہتے ہیں جس کو اہل سنت: اعلیٰ حضرت اعلیٰ حضرت

محمد قاسم مصباحی ادروی

فخر ملت لائق صد احترام احمد رضا

مَنقَبت اعلیٰ حضرت اِمام احمد رضاؔ خان قادری فاضلِ بریلی از قلم پیر سیّد نصیر الدین نصیر علیہ الرحمہ

فَخرِ مِلّت لائقِ صَد اِحتِرام احمدرضا

مُحتَشم بالغ نَظَر عالی مَقام احمدرضا

کر گئے اَربابِ دِل کو شاد کام احمدرضا

دے گئے عِشقِ نبیۖ کا اِک نِظام احمدرضا

مَردِ میداں فَردِ دَوراں فَضلِ حق فیضِ رَسُولۖ

رُکنِ دیں کوہِ یَقِیں عَنبر مشام احمدرضا

مَنبعِ فیضانِ سُنَّت شارح اُمُّ الکِتاب

نازِش اَسلاف و آبائے عُظّام احمدرضا

نَجمِ بُرجِ عِشقِ احمد نیَّرِ چَرخِ اَدب

آسمانِ عِلم کے ماہِ تَمام احمدرضا

مُجتَہِد مُفتی مُدرّس دِیدہ ور شاعر اَدِیب

مُتّقی عالِم فقِیہِ نیک نام احمدرضا

نُکتہ رَس ناقِد رُباعی گو یَمِ فَنِ عُرُوض

پاک جوہر خوش بیاں شِیریں کلام احمدرضا

عبقری حاذِق فی کُلِ عِلم ماہر

نالِ نَیلاً کامِلاً عِندالکرام احمدرضا

زُرتُہ وجھاً بََوجہِ صارَ قلبی فارحاً

جاءنی باللُطفِ لیلاً فی المنام احمدرضا

ضُو فشاند دَر ہُجُومِ تِیرگی مانَند خور

مِی درخشد چُوں سہیل اندر ظلِام احمدرضا

دِل تپد دَر سِینہ و جاں بِشگَفد چُوں بَرگِ گُل

چُوں ز نعت مُصطفٰی رانَد کلام احمدرضا

شاہِ جِیلاں را غُلامِ خاص و شیدائے رََخش

بردرِ غوث الوریٰ دارد قِیام احمدرضا

گُرز علمش اَز سَر کَج گردناں آرد دمار

دیوِ بدخُو را فروبندد بہ دام احمدرضا

چُوں مہ تاباں غنی اَز فِکر غوغائے سِگاں

بے خطر چُوں یوسف از طعنِ لئام احمدرضا

دَر نِگاہِ عارِفاں نَعم العقائد ذاتِ اُو

نَزد اَہلِ عِلم و فَن خیرُالکلام احمدرضا

ہے لَقَب الشّاہ و اعلیٰ حَضرَت و بَحرِ العُلوم

ہے رضاؔ اُن کا تخلُص اور نام احمدرضا

چاہتے تھے قدِ آدَم قَبر اَپنے واسطے

آمدِ آقاۖ پہ کَرنے کو قِیام احمدرضا

جان و دِل سے حَلقہِ اَصحاب کے حَلقہ بَگوش

اَہلِ بیتِ مُصطفٰی کے بھی غُلام احمدرضا

حضرتِ حسّانؓ بن ثابِت کا لَوٹ آتا ہے دَور

دَور میں جب نعت کا لاتے ہیں جام احمدرضا

دوستوں کے باب میں اِک پیکرِ لُطف و کَرَم

دُشمنوں کے حق میں تیغِ بے نیام احمدرضا

اُن کی نَظم و نَثر نیزے کی انی بہرِ عَدُو

مُنہ پہ گُستاخوں کے دیتے ہیں لگام احمدرضا

کِتنی صَدیاں چاہییں جِس کام کی تَکمِیل کو

کر گئے تھوڑے سے عرصے میں وہ کام احمدرضا

نام کی تاثِیر سے مِل جائے گا عِشقِ رَسُول

دیکھ لو رکھ کر کِسی بچّے کا نام احمدرضا

چھا گیا تیرا سلام جانِ رَحمَت ہر طَرف

تیری رُوحِ پاک پر لاکھوں سلام احمد رضا

طے کِیا آخِر یہ اربابِ نظر نے اے نصیؔرؒ

تَرجُمانِ اَہلِ سُنَّت ہیں اِمام احمدرضا۔۔۔!

اعلی سنت کی زندہ علامت اعلی حضرت اعلی حضرت

منقبت

اہلِ سنن کی زندہ علامت اعلیٰ حضرت اعلیٰ حضرت

نورِ نگاہِ اہلِ حقیقت اعلیٰ حضرت اعلیٰ حضرت

عشقِ نبی میں ہیں وہ یگانہ معترف ان کا سارا زمانہ

حسن و ادا میں عینِ کرامت اعلیٰ حضرت اعلیٰ حضرت

لاکھ پہ بھاری جن کی اکائی کیا سمجھیں ہم ان کی بڑائی

رکھتے ہیں کیسی شان و جلالت اعلیٰ حضرت اعلیٰ حضرت

جامِ وفا ہم کو ہے پلایا اور محبت سے سمجھایا

مرتبۂ اصحاب و عترت اعلیٰ حضرت اعلیٰ حضرت

جھوم اٹھے گی رحمتِ داور چومیں گے ماتھا شافعِ محشر

آئیں گے جب ہنگامِ قیامت اعلیٰ حضرت اعلیٰ حضرت

آلِ نبی کے در کی غلامی حشر میں دے گی اعلیٰ مقامی

ہم کو سناتے ہیں یہ بشارت اعلیٰ حضرت اعلیٰ حضرت

غوثِ جلی کے لطف و کرم سے ضرب لگائی ایسی قلم سے

کانپ اٹھے سب اہلِ بدعت اعلیٰ حضرت اعلیٰ حضرت

ان کو مجدد حق نے بنایا ان کے فتاویٰ ہیں سرمایہ

ہو گئے مسلکِ حق کی حجت اعلیٰ حضرت اعلیٰ حضرت

ہم ہیں بڑے خوش قسمت فاضل ہو گئے اہلِ ولا میں شامل

رکھتے ہیں اس نعرے سے رغبت “اعلیٰ حضرت اعلیٰ حضرت”

فاضل میسوری

مخزن حکمت و عرفان ہیں اعلی حضرت

🌹منقبت کے چند اشعار در بارگاہِ اعلٰی حضرت

امام احمد رضا خان رضی الله عنہ🌹

————————–*******——————

مخزنِ حکمت و عرفان ہیں اعلٰی حضرت

اہلِ سنت کی بڑی شان ہیں اعلٰی حضرت

عاملِ سنت و قرآن ہیں اعلٰی حضرت

عشق کی راہ کے سلطان ہیں اعلٰی حضرت

دل کہوں جان کہوں اور کہوں کیا ان کو

واہ کیا قیمتی انسان ہیں اعلٰی حضرت

آئے گی آنچ بھلا دینِ رسالت پر کیوں

“دین و ملت کے نگہبان ہیں اعلٰی حضرت”

صاحبِ علم بھی ذیشان ریاضی داں بھی

آپ کی ذات پہ قربان ہیں اعلٰی حضرت

راستہ ہے وہی بہتر جو ملا دے رب سے

بس اسی راہ کی پہچان ہیں اعلٰی حضرت

ناز کرتے ہیں فقیہانِ زمانہ کیونکہ مسندِ افتا کی اک شان ہیں اعلٰی حضرت

مشعلِ راہ ہدایت ہے وہ کنزالایمان

ہم پہ جو کرگئے احسان ہیں اعلٰی حضرت

جس کی نعتوں کی بدولت بنے کتنے شاعر

دے گئےہم کو وہ دیوان ہیں اعلٰی حضرت

ان کے اوصاف بیاں “نور” کروں میں کیسے

وقت کے بوذر و سلمان ہیں اعلٰی حضرت

🏵️🌺🏵️نورالہدیٰ نور مصباحی🏵️🌺🏵️

ہرسو رضا کے دھوم ہے چرچے رضا کے ہیں

✨🌟منقبتِ مجددِ اعظم ، اعلیٰ حضرت

امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ🌟✨

ہرسو رضا کی دھوم ہے چرچے رضا کے ہیں

ملکِ سخن میں آج بھی سِکّے رضا کے ہیں

ملتی ہے جن سے روح ِ عنادل کو تازگی

سر چشمۂ ِ حیات وہ نغمے رضا کے ہیں

ہر گز نشہ نہ اترے گا عشقِ رسول ﷺ کا

ہم اہلِ شوق ، جام پلاۓ رضا کے ہیں

نوک ِ قلم سے نکلی ابابیل ِ حق کی فوج

باطل پہ سنگبار ، پرندے رضا کے ہیں

پہچان سنیت کی اِسی نام سے ہے آج

سنی وہی ہے جس کے عقیدے رضا کے ہیں

جو آج ہیں عقیدت ِ سادات کے چمن

گلزار یہ دلوں میں بسائے رضا کے ہیں

سیراب کر ر ہے ہیں زمانے کو آج بھی

عرفان و آگہی کے جو دھارے رضا کے ہیں

لہرا رہی ہیں علم کی موجیں ورق ورق

بحرِ حِکَم ، تمام صحیفے رضا کے ہیں

وہ آفتاب ِ علم ہے سیفی ! نہاں مگر

آفاق ِ فن میں اب بھی اجالے رضا کے ہیں

سیدشاکرحسین سیفی

صدر شعبۂ افتاء دارالعلوم محبوب سبحانی

ممبئی۔۔۔۔۔۔۔ انڈیا ۔۔۔۔۔۔۔

منقبت پڑھنے والوں کے لیے ضروری نوٹ

*کاش ہمارے سنی دین کے نام پر ایک ایک لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کرنے والے قوالوں اور ثناء خوانوں کی خدمت کے بجائے حقیقی معنوں میں دین و ملت کی خدمت کرنے میں لگ جائیں*

کاش۔۔ اعلحضرت کے نعتیہ کلام کے علاوہ بھی ہم نے کچھ پڑھا ہوتا کچھ سیکھا ہوتا کچھ سنا ہوتا

جتنا پیسا ہم نے اعلحضرت کے کلام سنانے والوں کی جیبوں میں ڈالا ہے ان پیسوں کا 10 فیصد بھی اگر تعلیم پر لگاتے اعلی حضرت کے نام پر اسکول کالج یونیورسٹیاں بناتے اعلحضرت کو سلام عقیدت خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے امت کی خیر خواہی کے لیے اعلیٰحضرت ہسپتال کی تعمیر کرتے ۔۔۔اے کاش ہم ایسا کرتے 😥

ہماری اکثریت

شخصیت پسندی خود پسندی میں مبتلا ہوکر ہزاروں لاکھوں روپے نعت و قوالی کے نام پر لٹا رہی ہے لالچی قسم کے لوگوں کو اسٹیج کی زینت بناکر

انکی جیبیں گرم کی جارہی ہیں ارے نعت خوانی کرنا ہی مقصود ہے تو گھر گھر محفل نعت کو فروغ دو ہر گھر میں پیارے آقا حضور خاتم النبیینﷺ کے ذکر کو فروغ دو گھر گھر دین کا پیغام بھی جائےگا چھوٹی چھوٹی محفلوں میں اخلاص بھی زیادہ ہوتا ہے سنجیدہ ثناء خوانوں کو مدعو کرو جنہیں سن کر سوز و گداز بھی بڑھے عشق رسول ﷺ میں رونا بھی نصیب ہو محفل میں روحانیت نورانیت کا نزول ہوگا تو تم دیکھنا اے عاشقان رسول ﷺ تمہاری قسمت کھل اٹھے گی جب تمہیں زیارت رسول محتشم ﷺ نصیب ہوگی ۔❤️

جی ہاں یہ ضرور ہوگا اس کے لیے اہتمام کرنا ہوگا

اخلاص، شوق ، ذوق پکیزگی ادب ، اور اخلاقیات و روایات کو جب اپنی محفلوں کی رونق اور زینت بنایا جائےگا

تب رونا بھی ائےگا روحانیت بھی ہوگی نور بھی برسےگا اور پھر ان شاءاللہ پیارے آقا حضور خاتم النبیین ﷺ کی حاضری بھی نصیب ہوجائےگی اہتمام تو کرکے دیکھیں نیت تو بنائیں پھر دیکھیں اللہ پاک کیسے اپنی تجلیات کا نزول کرتا ہے

اب ہمیں اپنی ترجیحات کو بدلنا ہوگا نعت خوانی بھت مقدس شعبہ ہے اس میں ہلڑ بازی شور شرابہ کی قطعی اجازت نہیں دی جانی چاہیے ہمارا اخلاقی فرض ہے ہم اچھل کود کرنے والوں سے ڈیمانڈ کرنے والوں سے اپنی مقدس محفل نعت کو پامال ہونے سے بچائیں

اور جو پیسہ بچ رہا پے اسے تعمیر کام میں خرچ کریں تاکہ آنے والی نسل کو اچھی تعلیم بہترین تربیت دی جاسکے کاش ہمارے سنی اس طرح سوچنے لگ جائیں ۔۔ تو وہ دن دور نہیں پھر ان شاءاللہ تعالیٰ جہاں ہر سو حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے سچے غلاموں کی دھوم مچی ہوگی

ہم نے تو عزم کیا ہوا ہے ہمارا خواب ہے کہ

*ایک دن یوتھ یونٹی اور مسلم یوتھ الائنس* ملکر اعلحضرت کے نام پر ہسپتال ضرور بنائےگی ان شاءاللہ تعالیٰ

خواب دیکھیں جنکا کوئی خواب نہیں ہوتا انکا کوئی مستقبل نہیں

*✍️ ماجدشیخ*

5 4 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
7 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
زاہد عباس
زاہد عباس
1 year ago

یہ منقبت بھی زبردست ہے
سنیّوں کے دل کی راحت اعلٰی حضرت آپ ہیں
نجدیوں کے جاں کی آفت اعلٰی حضرت آپ ہیں

علم والوں نے کہا پڑھ کر فتاوٰی رضویہ
نیّرِ برجِ فقاہت اعلٰی حضرت آپ ہیں

جو ہیں گستاخ نبیٔ محترم ان کے لیے
بالیقیں اب بھی مصیبت اعلٰی حضرت آپ ہیں

صاحبِ ارباب و دانش کہہ رہیں آج بھی
قاطعِ کفر و ضلالت اعلٰی حضرت آپ ہیں

خانقاہوں مدرسوں سے آرہی ہے یہ صدا
سنّی دنیا کی ضرورت اعلٰی حضرت آپ ہیں

اہلِ باطل کو دیا ہے آپ نے تنہا جواب
آسمانِ عزم و ہمت اعلٰی حضرت آپ ہیں

کیوں کرے پرواہ “زاہد “باغیانِ دین کی
جب امامِ اہلسنت اعلٰی حضرت آپ ہیں

غلام غوث اجملی
غلام غوث اجملی
Reply to  زاہد عباس
1 year ago

ما شاء اللہ

Manzar khan
Manzar khan
Reply to  غلام غوث اجملی
1 year ago

الحمدللہ رب العالمین

غلام غوث اجملی
غلام غوث اجملی
1 year ago

یہ تضمین کلام اعلی حضرت ہے اس کو بھی پڑھ سکتے ہیں
اہل سنن کے لب پہ قصیدہ رضا کا ہے
ہرسو جہاں میں آج بھی نعرہ رضا کا ہے
چمکا جو اوج پر وہ ستارہ رضا کا ہے
جلوہ ہے نور ہے کہ سراپا رضا کا ہے
تصویرِ سنّیت ہےکہ چہرہ رضا کا ہے

انداز عشق دیکھ نرالا رضا کا ہے
برسا جو سنیوں پہ وہ جھالا رضا کا ہے
فتوے پہ مفتیوں کے حوالہ رضا کا ہے
وادی رضا کی،  کوہِ ہمالہ رضا کا ہے
جس سمت دیکھیے وہ علاقہ رضا کا ہے

ہرسو جہاں میں آج ہیں ان ہی کے تذکرے
ان کی ثنا کے سکے زمانے میں چل پڑے
اہل قلم یہ بات کتابوں میں لکھ گئے
دستار آرہی ہے زمیں پر جو سر اٹھے
کتنا  بلند  آج  پھریرا  رضا کا ہے

احمد رضا کے سامنے سر بھی ہلا سکے
رستے میں ان کے نار عداوت جلا سکے
 ان کی مثال کوئی زمانے میں لا سکے 
کس میں مجال ہےکہ نظر بھی ملا سکے
دربار مصطفیٰ میں ٹھکانہ رضا کا ہے

مرتے تھے وہ تو شافع روز شمار پر
تحریر میں خدا نے دیا ان کی وہ اثر
اپنے قلم سے کاٹ دیے نجدیوں کے سر
الفاظ بہہ رہے ہیں دلیلوں کی دھار پر
چلتا ہوا قلم ہے کہ دھارا رضا کا ہے

چشمے محبتوں کے نکلتے ہیں خود بخود
سکے عقیدتوں کےکھنکتے ہیں خود بخود
جھالے فضیلتوں کے برستے ہیں خود بخود
نکتے عبارتوں سےابھرتے ہیں خود بخود
نقد و نظر  پہ ایسا اجارہ رضا کا ہے

دریا متانتوں کے رواں شاعری میں ہیں
دریا سلاستوں کے رواں شاعری میں ہیں
دریا بلاغتوں کے رواں شاعری میں ہیں
دریا فصاحتوں کےرواں شاعری میں ہیں
یہ سہلِ ممتنع ہے کہ لہجہ رضا کا ہے

اس کی طرح جہاں میں ملا ہی نہیں ہمیں
اس کے کرم کے دریا بہیں بہتے ہی رہیں 
اہل سنن رضا کی محبت میں یہ کہیں
جو لکھ دیا ہے اس نے سند ہےوہ دین میں
اہل قلم  کی  آبرو  نقطہ  رضا کا ہے

کہتے ہیں یہ غلام شہنشاہ بحر و بر
احمد رضا کے جیسا نہ آیا کوئی نظر
تا عمر یہ رہے گا  سبھی کی زبان پر
اگلوں نے بھی لکھا ہے بہت دین پر مگر
جو کچھ ہے اس صدی میں وہ تنہا رضا کا ہے

فکر رضا سے دل کو ملی ہے بہت خوشی
دنیا سے کہہ رہا ہے یہ ہر عاشقِ نبی
سچ ہی کہا کسی نے حقیقت ہے اجملؔی 
اس دور پُرفتن میں نظؔر خوش عقیدگی
سرکار کا کرم ہے وسیلہ کا رضا کا ہے

Mufti Hannan Misbahi
Mufti Hannan Misbahi
1 year ago

ما شاء اللہ بہت خوب

Manzar khan
Manzar khan
1 year ago

ماشاء اللہ بہت خوب

trackback
1 year ago

[…] ماہ شوال ،کے پربہار موقع پر منقبت اعلی حضرت میں سے 5 بہترین منقبت پیش خدمت ہے اس کو پڑھیں ان شاء […]

7
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x