یہاں زمانے میں اگر دیکھی تو شان قادری دیکھی اس منقبت کے تمام اشعار پیش خدمت ہے پڑھ کر محظوظ ہوں اور دیگر منقبت غوث پاک بھی ضرور پڑھیں اس سے آپ کو حضور غوث اعظم کا مقام و مرتبہ معلوم ہوجائےگا
زمانے میں اگر دیکھی کے اشعار
زمانے میں اگر دیکھی تو شانِ قادری دیکھی
نبوت کے گلستاں میں ولایت کی کلی دیکھی
حقیقت کھل گئی جب سرزمیں بغداد کی دیکھی
تجلی ہی تجلی روشنی ہی روشنی دیکھی
دیارِ غوث کیا دیکھا مدینے کی گلی دیکھی
زمانے میں اگر دیکھی تو شانِ قادری دیکھی
شاہ بغداد نے جس پر کرم کی ایک نظر ڈالی
بنا ہر کام اس کا ہوگئ سب دور بدحالی
میرے غوث الورٰی کی شان ہے کیا شان ہے عالی
سوالی آپ کے در سے کبھی لوٹا نہیں خالی
شہنشاہوں ہو سے بھی بڑھ کر سخاوت آپ کی دیکھیں
زمانے میں اگر دیکھی تو شانِ قادری دیکھی
ندا دے گا منادی حشر میں یوں قادریوں کو
کہاں ہے قادری کرلے نظارہ غوث اعظم کا
کبھی قدموں سے لپٹوں گا کبھی دامن میں مچلوں گا
بتا دوں گا کہ چھوٹتا ہے بندہ غوث اعظم کا
فرشتوں روکتے کیوں ہو مجھے جنت میں جانے سے
یہ دیکھو ہاتھ میں دامن ہے کس کا غوث اعظم کا
لعاب اپنا چٹایا احمد مختار نے ان کو
تو پھر کیسے نہ ہوتا بول بالا اعظم کا
جمیل قادری سو جان سے قربان مرشد پر
بنایا جس نے مجھ جیسے کو بندہ غوث اعظم کا
یہ زمانے میں اگر دیکھی تو شان قادری دیکھی
دعاوں کا طالب۔۔محمد شا ہد قادری فاضلی رحمانی۔
ھوالحق ھوالحق ھوالحق ھوالحق ھوالحق
صاحبِ حال
دیکھنے اور سوچنے والی بات یہ ہے کہ اس کائنات میں صاحبِ حال پیدا کرنے والی نگاہ ضرور کار فرما ہے۔کوئ ہے اس پردے کے پیچھے،کسی کا ہاتھ ضرور ہے جو ان لوگوں کو حال عطا کرتا ہے۔کوئ ایسی ذات موجود ہے،جس کا قرب انسان کو صاحبِ حال بنا دیتا ہے۔ایسی ذات جو نظر ملا کر انسان کوبدل کر رکھ دیتی ہے۔دیکھنے والے بے خبر رہتے ہیں اوربدلنے والا بدل چکا ہوتا ہے۔وہ ذات علمِ لَدُنّی کے خزانے لٹاتی ہے اور پھر صاحبِ حال جہاں جہاں سے گزرے،راستے جگمگا اُٹھتے ہیں۔صاحبِ حال بنانے والی ذات پر سلام ہو۔