دنیا میں سب سے پہلا اور سب بڑا زلزلہ کب آیا:::::::: یہ زلزلہ کی حقیقت
کیا حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں زلزلہ آیا
تحریک السلسلہ فیما یتعلق بالزلزلہ میں امام عجلونی نے فرمایا دنیا میں سب سے پہلا اور سب بڑا زلزلہ کب آیا
دنیا میں سب سے پہلے زلزلہ سیدنا آدم علیہ نبینا و علیہ الصلاۃ والسلام کے زمانے میں آیا تھا
جب قابیل نے ہابیل کو شہید کیا تب پہلا زلزلہ آیا!
اور یہ زلزلہ دنیا کا سب سے بڑا زلزلہ تھا زمین سات دن ہلتی رہی تھی!
پھر سیدنا ابراھیم علی نبینا و علیہ الصلاۃ والسلام جب سیدنا اسماعیل علیہ نبینا و علیہ الصلاۃ والسلام کو ذبح کرنے لگے تب زلزلہ آیا
جب ابراہیم علی نبینا و علیہ الصلاۃ والسلام نے اپنے لخت جگر اسماعیل علی نبینا و علیہ الصلاۃ والسلام کو چٹان پر لٹایا تو زمین ہل گئی آسمان کا رنگ سرخ ہوگیا سورج اپنی جگہ سے ہٹ گیا عرش ہل گیا اور کرسی ہل گئی فرشتوں نے کہا اگر اللہ رب العزت کسی کو اپنا خلیل بناتا تو ان کو بناتا تو اللہ تعالیٰ نے اس وقت ابراہیم علیہ السلام کو اپنا خلیل بنایا!
پھر سیدنا صالح علی نبینا و علیہ الصلاۃ والسلام کی قوم پر بڑا زلزلہ آیا
پھر سیدنا شعیب علی نبینا و علیہ الصلاۃ والسلام کی قوم پر زلزلہ آیا
پھر سیدنا موسیٰ علیہ نبینا و علیہ الصلاۃ والسلام کے دور میں جب ستر آدمیوں کو چنا تب زلزلہ آیا
اور تب بھی آیا جب انہوں نے کہا آپ نے اپنے بھائی ھارون کو شہید کیا ہے تب زلزلہ آیا
پھر سیدنا عیسی علی نبینا و علیہ الصلاۃ والسلام کے بعد اسی جھٹکے زلزلے کے آئے
پھر اصحابِ فیل پر زلزلہ آیا
پھر حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کی صبح زلزلہ آیا حتی کہ بت اوندھے منہ گر گئے
اور یہ زلزلہ تین دن تک جاری رہا
اور پھر کسری کے محل میں زلزلہ آیا جس سے چودہ کنگرے گر گئے
پھر حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور مبارک میں مدینہ منورہ میں زلزلہ آیا تو آپ نے فرمایا تمہارا رب چاہتا ہے تم اسکی طرف رجوع کرو یعنی استغفار کرو تو تم توبہ کرو
زلزلہ کی حقیقت
پھر تب زلزلہ آیا جب حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم خلفاء راشدین کے ساتھ احد پہاڑ پر!
پھر حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دور میں زلزلہ آیا
پھر حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے دور میں زلزلہ آیا تو آپ نے ہاتھ زمین کر مار کر فرمایا ٹھر جا!
زلزلہ لوگوں کے گناہوں کی وجہ سے بھی آتا ہے اور زنا کی کثرت کی وجہ سے بھی آتا ہے اور اللہ رب العزت اپنی قدرت دکھاتا ہے تب بھی آتا ہے
جیساکہ اوپر گزرا مدینہ پاک میں زلزلہ آیا حالانکہ وہ زمانہ پاک لوگ پاک ان میں امام الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما تھے!
بہر حال زلزلہ آنے کی صورت گناہوں سے توبہ کی جائے اور زیادہ نیکیاں کی جائیں!
✍️ #سیدمہتاب_عالم