رمضان میں حافظ قرآن اور عالم دین کا ایسے رکھیں خیال

مضان میں اماموں اور حفاظ وغیرہ کو رمضان میں حافظ قرآن کا ایسے دھیان رکھیں جس سے اس کو پوری خوشی مل پائے اس کو دھیان سے پڑھیں

   خوب ہدایا و تحائف سے نوازیں .......... 

مسلمان ماہ رمضان المبارک میں ائمہ مساجد کو بھر پور طریقہ سے ہدایا و تحائف سے نوازیں اور ان کو اتنا نوازیں کہ وہ پورا سال اپنے تمام اخراجات سے بے نیاز ہوجائیں۔ رمضان میں حافظ قرآن کا دھیان رکھیں
یہ اپیل کانگریس سماجی و ملی کارکن صدر اسلام جمخانہ یوسف ابراہانی ایڈوکیٹ نے ملک بھر کے مسلمانوں سے کی ہے
یوسف ابراہانی ایڈوکیٹ نے مزید کہاکہ امام مسجد اسلامی معاشرہ کا اہم ترین فرد ہوتا ہے ، ہمارے گھر میں مذہب انہی امام مسجد اور انہی موذن صاحب کے ذریعے پہنچتا ہے، لیکن ہمارے امام صاحبان ، موذہن صاحبان اور مساجد کے خدام حضرات کی تنخواہیں ان کی ضروریات کے پیش نظر قطعی ناکافی ہوتی ہیں۔

رمضان میں حافظ قرآن

یوسف ابراہانی ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ پورے ملک میں امام مسجد کی تنخواہ سات سے دس ہزار اور موذن کی تنحواہ پانچ سے سات ہزار ہوتی ہے ، مساجد کے دیگر خدام کی حالت بھی خستہ ہے، اتنی تنخواہ میں امام مسجد نہ اپنے بوڑھے والدین کو سہارا دے سکتا ہے اور نہ ہی اپنے بیوی بچوں کی کفالت کرسکتا ہے، یہ صورت حال تمام مسلمانوں کےلیے لمحہ فکریہ ہے،

یوسف ابراہانی ایڈوکیٹ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ لوگ پوری زندگی نماز پڑھتے ہیں امام صاحب کی دست بوسی کرتے ہیں، ان سے اپنے لیے دعائیں کراتے ہیں، لیکن بہت بڑی تعداد ایسے لوگوں کی ہے جنہوں نے کسی امام کو پانچ روپئے کا بھی ہدیہ نہیں دیا ہوتا

ایڈوکیٹ یوسف ابراہانی نے ملک بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی کہ و ہ ائمہ و موذنین اور خدام مساجد کی خستہ حالی دور کرنے کےلیے کمر بستہ ہوجائیں، انفرادی طور پر، اجتماعی طور پر، ملی تنظیموں کے ذریعے،این جی اوز کے ذریعہ اور گلی محلوں میں کام کرنے والے اداروں کے ذریعے رقم جمع کی جائے او رائمہ کرام ، موذنین حضرات وخدام مساجد کی مدد کی جائے۔

انہوں نے کہاکہ ہم کئی سال قبل مساجد کی زبوں حالی کی طرف قوم کی توجہ مبذول کرائی تھی، اس کے مثبت نتائج بھی سامنے آئے تھے لیکن ابھی بہت کچھ کیا جانا باقی ہے یہ طریقہ ہے رمضان میں حافظ قرآن کاے خیال کا اللہ پاک اسے قبول فرمائیں

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x