رمضان المبارک کی فضیلت و برکات

رمضان المبارک کی فضیلت و برکات کو سمجھیں رمضان کا مہینہ اسلامی تقویم کا نواں مہینہ ہے۔ اس مبارک مہینے کا ذکر قرآن میں آتا ہے۔یہ رحمتوں برکتوں اور بخشش کا مہینہ ہے۔ قرآن و حدیث میں رمضان کی خاص اہمیت بیان کی گئی ہے۔ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس مہینہ میں قرآن نازل کیا گیا۔ البقرۃ :185۔

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ “جب رمضان کا مہینہ آتا ہے تو آسمان کے درواز ے کھول دیے جاتے ہیں اور دوزخ کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں۔اور شیاطین جکڑ دیے جاتے ہیں۔ اور ایک اور روایت میں مذکور ہےکہ رحمت کے دروازے کھل جاتے ہیں۔ (صحیح بخاری ، صحیح مسلم)

حضور صلی اللہ علیہ وسلم

نے رمضان کو تین عشروں میں تقسیم کرتے ہوئےفرمایا، “اسکا پہلا عشرہ رحمت دوسرا مغفرت اور تیسرا عشرہ نجات کا ہے۔ یعنی جہنم کی آگ سے آزادی کا ہے”۔ ان تینوں عشروں کی خاص دعائیں ہیں۔

پہلا عشرہ ،یعنی ’’عشرہ ء رحمت ‘‘کی دعا، ’’ربِّ اغُفِر وَرُ حَم وَاَنُتَ خَیُر الرَاحِمِیُن۔‘‘ ترجمہ: اے اللہ میری مغفرت فرما اور مجھ پر رحم فرما ۔ یقیناً تو سب سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔ رمضان المبارک کی فضیلت

دوسرے عشرہ یعنی ’’عشرہ مغفرت‘‘ کی دعا

’’اَستَغفَر اللہَ رَبّی مِن کلِّ ذَنُبِ وَّ اَتوب اِلَیُہ‘‘

ترجمہ: میں اللہ سے جو میرا رب ہےاپنے تمام گناہوں کی بخشش مانگتی ہوں، اورت اسی کی طرف رجوع کرتی ہوں۔”

تیسرا عشرہ یعنی ’’عشرہ نجات ‘‘ کی دعا۔

’’ الّٰھمَّ اِنَّکَ عَفو’‘ تحِب’الُعِفُو‘ فاعُفُ عِنّیِ‘‘۔

ترجمہ: اے ہمارے اللہ بے شک تو معاف کرنے والا ہے اور تجھے معاف کرنا پسند ہے۔ پس تو مجھے معاف کر دے،آمین

رمضان المبارک کی فضیلت

رمضان کے تیسرے عشرے کی ایک اوردعا یہ بھی ہے۔ ’’اَلّٰھمَّ اَجِرُنِیُ مِنَ النَّار‘‘۔ یعنی اے اللہ مجھے آگ کے عذاب سے بچا،آمین

ماہ صیام کی برکتوں میں سے ایک ایسی عظیم الشان رات بھی ہے جو اس کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں آتی ہے اور جو ’’ لیلۃ القدر‘‘ کے نام سے موسوم ہے۔ اس کے متعلق قرآن پاک میں فرمایا گیا ہے کہ وہ ہزار راتوں سے بہتر ہے۔

اس رات اللہ تعالیٰ ساتویں آسمان سے پہلے آسمان پر آ جاتا ہے ارو فرمایا جاتا ہے کہ ’’ ہے کوئی پکارنے والا جس کی میں پکار سنوں؟ ہے کوئیی توبہ کرنے والا جس کی میں توبہ قبول کروں؟ہے کوئی دعا کرنے والا جس کی میں دعا سنوں؟‘‘ اس سے رمضان کی اس رات کی عظمت کا انداز ہ ہو جاتا ہے کہ وہ کس قدر اہمیت کی حال ہے۔

ہمیں اس مہینے کی ایک ایک گھڑی کی قدر کرتے ہوئے عبادت کے ساتھ اپنی اصلاح کرتے ہوئے گزارنا چاہئیے۔ اس میں جب انسان روزہ رکھتا ہے تو وہ روزہ اس کی نہ صرف اس کی صحت جسمانی کے لیے مفید ہوتا ہے بلکہ اس کے اندرونی اعضا ء کی صفائی بھی کر دیتا ہے۔ یعنی رمضان میں روح کے ساتھ ساتھ جسمانی صفائی بھی میسر ہوتی ہے۔ یہ ایک طرح کا کریش کورس ہے جو انسان کو باقی کے پورے سال کے لیے چاق وچوبند کر دیتا ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ کو روزے دار کے منہ کی بو کستوری سے بھی زیادہ پسند ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ’’ روزہ صرف میرے لیے ہے اور میں ہی اس کی جزاء دوں گا۔ رمضان المبارک کی فضیلت کو جانیں

روزے کا اصل مقصد انسان کی خواہشات کو اللہ تعلیٰ کے احکام کے تابع کرنا ہے اور اسکو متقی بنانا ہے۔ روزہ دار اللہ کی رضا کی خاطر جائز ضروریات بھی روک لیتا ہے۔ چناچہ اس طرح وہ روز مرہ زندگی میں اپنے نفس پہ قابو پانا سیکھ لیتا ہے۔ روزہ دار اللہ کا مقرب ہو جاتا ہے۔

رمضان ا لمبارک میں ہی دیگر تمام آسمانی کتابوں کا نزول بھی ہوا۔ رمضان البارک کی تام فضیلتوں کو دیکھتے ہوئے ہمیں اس پا مبارک مٰںعبادت کا خاص اہتمام کرنا چا ہئیے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی احسن طور پہ توفیق عطا فرمائے۔آمین

حضرت خلیفتہ المسیح الرابع نے فرمایا کہ ہمیں چاہئیے کہ رمضان کمائیں۔ یعنی اس میں وہ برکتیں حاصل کرلیں جو سارا سا ل اگلے رمضان تک ہمارے ساتھ ہوں۔آمین

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x