ماہ ربیع الاول کا کلام
آمنہ بی بی کے گلشن میں آئی ہے تازہ بہار
پڑھتے ہیں صلی اللہ وسلم آج در و دیوار نبی جی
اللہ اللہ اللہ ھو لا الہٰ الا ھو
بارہ ربیع الاول کو وہ آیا در یتیم
ماہ نبوت مہر رسالت،
صاحب خلق عظیم نبی جی
اللہ اللہ اللہ ھو لا الہٰ الا ھو
حامد و محمود اورمحمد دو جگ کا سردار
جان سے پیارا راج دلارا رحمت کی سرکار نبی جی
اللہ اللہ اللہ ھو لا الہٰ الا ھو
یٰسین و طہٰ کملی والا قرآن کی تفسیر حاضر و ناظر،
شاہد و قاسم آیا سراج منیر نبی جی
اللہ اللہ اللہ ھو لا الہٰ الا ھو
اول و آخر سب کچھ جانے دیکھے بعید و قریب
غیب کی خبریں دینے والا اللہ کا پیارا حبیب نبی جی
اللہ اللہ اللہ ھو لا الہٰ الا ھو
دور بلائیں کرنے والا امت کا غم خوار حافظ و حامی ،
شافع و نافع رحمت کی سرکار نبی جی
اللہ للہ اللہ ھو لا الہٰ الا ھو
پیاری صورت ہنستا چہرہ منہ سے جھڑتے پھول
نور کا پتلا چاند سا مکھڑا حق کا پیارا رسول
نبی جی اللہ اللہ اللہ ھو لا الہٰ الا ھو
جبریل آئے جھولا جھلانے لوری دے ذیشان
سوجا سوجا رحمت عالم میں تیرے قربان نبی جی
اللہ اللہ اللہ ھو لا الہٰ الا ھو
کفر وشرک کی کالی گھٹیائیں ہوگئیں ساری دور
مشرق و مغرب و دنیا اندر ہوگیا نور ہی نور نبی جی
طیبہ بلانا طیبہ بلانا
طیبہ بلانا طیبہ بلانا
دیتاصداہےسارازمانہ
ہم کوبھی آقاﷺطیبہ بلانا
کیسےبتاٸیں کیاہےگزرتی
کوٸی گھڑی تو ایسی اُترتی
طیبہ میں ھوتااپناٹھکانہ
ہم کوبھی آقاﷺطیبہ بلانا
رنج والم ہےآنکھیں بھی نم ہے
بےساختہ یہ اٹھتےقدم ہے
آٸیں گےہم بھی رستہ بتانا
ہم کوبھی آقاﷺطیبہ بلانا
یہ فاصلےہیں مجبوریاں ہیں
دل ہےمچلتےیہ دوریاں ہیں
نظرِ کرم سےقمست جگانا
وہ سبزگنبدجالی کےمنظر
چومیں گےہم بھی نظروں سےآکر
دیداراپنےدرکاکرانا
غربت کےساٸےہم پہ ہےچھاٸے
کوٸی نہیں ہےجوکہ نبھاٸے
ادناسوالی اس کونبھانا
مہران بھی ہےادناثناہ گر
ہےمنتظریہ پلکےبچھاکر
اس کوبھی آقاﷺاپنابنانا
جشن عید میلادالنبی منایا
سینوں نے جشن عید میلادالنبی منایا تو کیا برا کیا
سبھوں نے مل کر حضور کی تعریف کیا تو کیا برا کیا
لگتا ہے وہابیوں کو مرچی جشن عید میلادالنبی سے
میں نے جشن عید میلاد النبی منایا تو کیا برا کیا