ربیع الاول کا چاند اور مولویوں کی چاندی

ربیع الاول کا چاند نظر آیا ہے، مولویوں کی چاندی ہو گئی ہے. یعنی کہ ربیع الاول کا چاند اور مولویوں کی چاند ہر طرف رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیدائش کے جھوٹے قصے کہانیاں سنانے والے برساتی مینڈکوں کی طرح نکل آئے ہیں. تو میں نے سوچا کیوں نہ عوام کو چند بڑے بڑے جھوٹ سے آگاہی فراہم کر دی جائے. دراصل رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیدائش سے متعلق ننانوے فیصد احادیث جھوٹ پر مبنی ہیں.

ربیع الاول کا چاند اور مولویوں کی چاند

مثلاً حضرت بی بی آمنہ کا دورانِ حمل کچھ بھی محسوس نہ ہونا، حمل کا وزن بھی محسوس نہ کرنا. وضع حمل کے وقت کوئی درد محسوس نہ کرنا، آسمان کے تاروں کا زمین پر جھک جانا، بی بی آمنہ کو شام کے محلات نظر آ جانا، ایران کے آتش کدے بجھ جانا، محلات میں زلزلہ آنا اور کھنگرے گر جانا، مکہ کے سبھی جانوروں کا کلام کرنا اور رسول اللہ کی پیدائش پر مبارکباد پیش کرنا سبھی جھوٹ گھڑے گئے ہیں. یہ روایات اُصول محدثین پر پوری نہیں اترتیں. ربیع الاول کا چاند اور مولویوں کی چاند

اسی طرح یہ بھی جھوٹ ہے کہ حضرت محمد صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیدائش کی رات سارے لڑکے پیدا ہوئے اور کسی عورت نے لڑکی کو پیدا نہیں کیا. اور اس رات آسمان و زمین کو سجایا گیا، آسمان میں یا کعبہ پر جھنڈے لگائے گئے، رسول اللہ نے پیدا ہوتے ہی سجدہ کیا یہ بھی جھوٹ ہے، یا پھر سب سے پہلے نور نبی کی تخلیق اور پھر اس نور کا حضرت آدم سے سینہ در سینہ منتقل ہونا، یا پھر رسول اللہ کا گہوارے میں کلام کرنا. یا پھر پنگھوڑے میں رسول اللہ کا انگلی کے اشارے سے چاند کو حرکت دینا. سب جھوٹے قصے کہانیاں ہیں جو میلاد النبی پر سنائے جاتے ہیں. ربیع الاول کا چاند اور مولویوں کی چاند

یہ بھی جھوٹ ہے کہ دائی حلیمہ کی اونٹنی چلتی نہیں تھی، انہیں کوئی بچہ نہیں ملا اور جب رسول اللہ بی بی حلیمہ کو مل گئے تو اونٹنی سب سے آگے بھاگنے لگی، بکری کے تھن دودھ سے بھر گئے، حضرت حلیمہ کے بھی دودھ اتر آیا، اور پھر رسول اللہ صرف اپنی سائیڈ سے دودھ پیتے تھے اور دوسری سائیڈ اپنے رضاعی بھائی کے لیے چھوڑ دیتے تھے وغیرہ وغیرہ سب جھوٹ ہے.

اب اگر میں آپ کو ان کتابوں کے نام بتاؤں، ان بڑے بڑے مصنفین کے نام بتاؤں جنہوں نے یہ جھوٹ گھڑ کر عوام میں پھیلا دئیے یا پھر تحقیق کیے بغیر لاعلمی میں کتابیں لکھ ماریں.. ابن ہشام، ابن اسحاق، ابن راہویہ، غزالی ،بیہقی، واقدی، ابو نعیم، ابن عساکر اور ابن سعد نے پورا پورا حصہ ڈالا ہے. عبد الحق محدث دہلوی نے بھی مدارج النبوۃ میں مکھی پہ مکھی ماری ہے. ربیع الاول کا چاند اور مولویوں کی چاند

اب اگر موجودہ مولویوں میں سے کسی کو کوئی اعتراض ہو، یا اسے لگے کہ فلاں واقعہ واقعی سچا ہے تو دلائل کے ساتھ آ جائیں میں تمام ثبوت فراہم کرنے کے لیے حاضر ہوں.ربیع الاول کا چاند اور مولویوں کی چاند

قمر نقیب خان

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x