ربیع الاول کا ایک وائرل میسیج زبردست پیغام

ربیع الاول کا مبارک مہینہ شروع ہوا تو اسی مناسبت سے ربیع الاول کا ایک وائرل میسیج آیا تو ایک صاحب نے مجھے میسج کیا کہ حضور پاک صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت 12 ربیع الاول کو نہیں ہوی تھی, 8 کو ہوی تھی.
میں نے جواب دیا ٹھیک ہے آج سے میں اور آپ 8 ربیع الاول کو میلاد کی خوشی میں حضور پاک کا ذکر کریں گے, شان بیان کریں گے, نعت پڑھیں گے, درود سلام پڑھیں گے.

ربیع الاول کا ایک وائرل میسیج کو خوبصورت جواب


پھر خاموشی, کوی جواب نہیں آیا.😕😕
لیکن اگلے ہی دن ایک اور میسیج آیا کہ اپنےبڑوں سے پوچھو, پہلے پہلے 12 ربیع الاول کو وفات ( آپ کے وصال) کا دن منایا جاتا تھا, لیکن آجکل میلاد کی خوشی منای جاتی ہے.
میں نے جواب دیا ٹھیک ہے آج سے میں اور آپ وفات کا دن منائیں گے. 12 ربیع الاول کو حضور صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے غم میں آپ کا ذکر کریں گے, شان بیان کریں گے, نعت پڑھیں گے, درود و سلام پڑھیں گے…
ایک بار پھر خاموشی کوی جواب نہیں آیا.😖😖😖
پھر ایک دن میسیج آیا کہ لفظ میلاد بدعت ہے.
میں نے کہا ٹھیک ہے اس لفظ کی جگہ لفظ ایمان استعمال کرلیتے ہیں اور حضور صل اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام پڑھتے ہیں, ذکر کرتے ہیں. کیا آپ میرے ساتھ ایمان میں شامل ہو گے?
پھر خاموشی.😫😫😫😫
ایک روز پھر میسیج آیا کہ
حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم معراج شریف پر 27 رجب کو نہیں گئے تھے.
شمسی اعداد کے مطابق اور بعض ہم عصر روایات کے تجزیے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ معراج شریف ماہ رجب میں نہیں ہوی تھی…
وغیرہ وغیرہ یعنی تم جس رات کو شب معراج کہ کر ذکر معراج کرتے ہو وہ تاریخ درست نہیں
میں نے ریپلائ کیا کہ اس سے کوی فرق نہیں پڑتا کہ معراج شریف کس ماہ اور کس تاریخ کو ہوی.
ہم حضور پاک کی محبت میں معراج شریف اور آپ کی شان بیان کرتے ہیں.
یہ کام 27 رجب کو یا پھر جس دن آپ کہو گے اس دن کر لیں گے.
اس کے بعد مکمل خاموشی, کوی میسیج نہیں آیا پھر.😔
پھر اگلے دن میسیج آیا کہ کسی کام کے لیے بھی دن مخصوص کرنا بدعت ہے.
میں نے کہا ٹھیک ہے, آج سے میں اور آپ ہر دن حضور صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے درود سلام, ذکر و عشق, مدحت و شان بیان کرنے کا اہتمام کیا کریں گے.
لیکن میری کسی بھی آفر پر وہ تیار نہ ہوا اس کام کے لیے.
مجھے سمجھ یہ آئ کہ شیطان کو پرابلم صرف حضور پاک کے نام سے ہے, آپ کے ذکر سے ہے, آپ کی شان بلند کرنے سے ہے, آپ پر سلام بھیجنے سے ہے. اور اس نے نا سمجھ مسلمانوں کو اس مشن میں اپنے ساتھ ملا لیا ہے. یہ لوگ نہ خود محبت میں حضور پاک کا ذکر کر سکتے ہیں اور نہ ہی کوی اور کرے تو ان سے برداشت ہوتا ہے.😤😤
بہرحال ان سے برداشت ہو یا نہ ہو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر بھی ہو گا اور آپ کی شان بھی قیامت تک بلند ہوتی رہے گی کیونکہ اللہ نے فرمایا ہے کہ
وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ
“اے محبوب صل اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم نے آپ کا ذکر بلند کیا”.💚💚💚
اللہ پاک ہمیں حضور صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سچی محبت, اطاعت اور شفاعت عطا فرماۓ. آمین. اور ہر لمحہ حضور کا ذکر کرنے اور آپ کی شان بلند کرنے کی توفیق عطا فرماۓ. آمین

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x