رابعہ بصریہ اللہ کی نیک بندی تھی رابعہ بصریہ اور منکر نکیر کا واقعہ جو لوگوں میں بیان کیا جاتا ہے اس کو پڑھیں پھر اس کی سچائی بیان کی جائےگی
تہجد میں اٹھی تو دو عجیب دعائیں رابعہ بصریہ نے مانگی۔
1) اے اللہ رات آگئی ستارے چھٹ چکے دنیا کے بادشاہوں نے اپنے دروازے بند کر لیے۔تیرا دروازہ اب بھی کھلا ہے میں تیرے در پر مغفرت کا سوال کرتی ہوں۔
2) اے اللہ! جس طرح آپ نے آسمان کو زمین پر گرنے سے روکے ہوا ہے اسی طرح شیطان کو مجھ پر مسلط ہونے سے روک دیجئے۔آمین۔
خطبات ذوالفقار احمد نقشبندی جلد 10 صفحہ 205
رابعہ بصریہ اور منکر نکیر کا واقعہ
حضرت رابعہ بصریہؒ کا ایک واقعہ (یوں مشہور ہے) کہ جب ان کا انتقال ہوا اور قبر میں فرشتوں نے سوال کیا کہ من ربک؟ وما دینک؟ (تمھارا رب کون ہے؟ تمھارا دین کیا ہے؟) تو انھوں نے فرمایاکہ تمھارے سوال کا جواب تو میں بعد میں دوں گی، پہلے تم میرے سوال کا جواب دو کہ تم کہاں سے آ رہے ہو؟ انھوں نے کہا: آسمان سے۔ پوچھا: آسمان و زمین میں کتنا فاصلہ ہے؟ کہا پانچ سو برس کی مسافت ہے۔ فرمایا: تم خدا کو نہیں بھولے؟ کیوں کہ بہت دور سے آ رہے ہو۔ فرشتوں نے کہا: ہم تو خدا تعالیٰ کو نہیں بھولے۔ فرمایا: جب تم اتنی دور سے چل کر بھی نہیں بھولے تو کیا تمھارا گمان ہے کہ رابعہ زمین سے چار گز نیچے آکر خدا تعالیٰ کو بھول گئی ہوگی، حالاں کہ زمین پر ایک ساعت بھی اس سے غافل نہیں رہی۔ یہ سن کر فرشتے متعجب رہ گئے۔یہ مقامِ ناز ہے، جس کے آگے فرشتے بھی نہیں چل سکتے۔(خطبات حکیم الامت)
یہ واقعہ بالکل غلط ہے اسے بیان نہ کیا جائے
بابا کہا کرتے تھے کہ: فیس بُک کے “ذوالنون مصری اور یہاں کی” رابعہ بصریہ” پر کبھی سرِاعتماد خم نہ کرنا، یہاں تصوف کا پاٹھ پڑھانے والے، اور اپنی پوسٹوں میں تقوے کا درس دینے والے یکسر اس چیز سے عاری ہوتے ہیں۔”
واقعہ بیان کیا جاتا ہے کہ، ایک نہایت پاکباز شادی شدہ عورت تھی،وہ عورت جس گھر میں رہتی تھی اس میں ایک پیڑ لگا ہوا تھا جس پر پرندوں کا ڈیرہ تھا۔
ایک دن اس کا شوہر گھر آیا تو دیکھا کہ اس کی عورت رو رہی ہے سبب دریافت کیا تو اس نے بتایا کہ: جب میں غسل کرتی ہوں تو یہ پرندے مجھے دیکھتے ہیں،مجھےخدا سے خوف آتا ہے، میں چاھتی ہوں کہ میرے جسم کا کوئ حصہ انسان تو انسان چرند و پرند بھی نہ دیکھیں، “
شوہر اپنی بیوی کی پاکبازی کو سن کر بھت خوش ہوا خدا کا شکر ادا کیا۔
اتفاق سے ایک دن اس کا شوہرخلافِ معمول گھر آگیا تو دیکھا اس کی مریم صفات بیوی کسی غیر مرد کے ساتھ زینتِ بستر بنی ہوئی ہے ۔”
اس لیےکسی کی اموشنل اسلامی اور انقلابی پوسٹ دیکھ کر اس پر اندھا اعتقاد کرکے اس کو متقیوں میں ہرگز شمار نہ کریں ورنہ نتیجہ بینڈ بجنے کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔
یہ شوشل میڈیا ہے یہاں کسی کا کبھی بھی اسکرین شاٹ وائرل ہو سکتا، سو جیسے ہو ویسے ہی دکھنے کی کوشش کرو ورنہ کل کو کوئی معاملہ پیش آنے پر لوگ یہ نہ کہیں کہ یار وہ تو ذو النون مصری کا ہم صفات تھا ۔=
اس کو آگے ضرور شئیر کریں🌱
نوٹ اسلامک اوڈیو نمبر 1 ایپ جہاں بہترین تقاریر نعت ومنقبت و اشعار اور ہزاروں کی تعداد میں بڑے علما کی اوڈیو بلکل فری میں سن سکتے ہیں ایک بار ضرور ڈاؤنلوڈ کریں
اسکرین شاٹ وائرل