دیوالی پر اشعار کا حسین مجموعہ

ابھی دیوالی کا خوبصورت ٹائم چل رہا ہے اس میں دو طرح کے اشعار پیش کیے جائیں گے

دیوالی پر اشعار

دین اسلام سے دور جاؤ نہ تم

کفر سے دل کبھی بھی لگاؤ نہ تم

تم اگر سچے پکے مسلمان ہو

ہولی دیوالی ہرگز مناؤ نہ تم

سارے انسان ہیں سب سے مل کر رہو

دشمنی چھوڑ کر بھائی چارہ رکھو

ہاں مگر دین داری بھلاؤ نہ تم

ہولی دیوالی ہرگز مناؤ نہ تم

دین اسلام دنیا میں ممتاز ہے

ہر کسی سے جدا اس کا انداز ہے

غیر مذہب سے اس کو ملاؤ نہ تم

ہولی دیوالی ہرگز مناؤ نہ تم

ایک رب کی عبادت پہ قائم رہو

پیارے آقا کی سنت پہ قائم رہو

خوف دنیا کے لوگوں سے کھاؤ نہ تم

ہولی دیوالی ہرگز مناؤ نہ تم

اہل ایمان چلتے ہیں قرآن پر

اور شاکر محمد کے فرمان پر

غیرتِ دین دل سے مٹاؤ نہ تم

ہولی دیوالی ہرگز مناؤ نہ تم

یہ دیوالی پر اشعار کا حسین مجموعہ ہے

کریم شاکر

5 1 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x