درود شریف کی برکت اور عظیم فائدے

درود کی برکت سے دیدار مصطفیٰ ﷺ بھی ہوتا ہے اسی لیے درود شریف کی برکت کو جاننا ضروری ہے تاکہ سبگ لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکے اور دیدار مصطفی سے فیضیاب ہو سکے

امام یوسف بن اسماعیل نبھانی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
میں تین سال سے دولت دیدار مصطفیٰ ﷺ سے محروم تھا کہ ایک دن مجھے درود شریف کے یہ صیغے الہام ہوئے تو میں کثرت سے ورد کرنے لگا جس کی برکت سے قسمت کی یاوری ہوئی ، سرکار مدینہ صلی ﷲ علیہ وسلم کی خواب میں تشریف آوری ہوئی اور مجھے دولت دیدار رخ مصطفیٰ ﷺ نصیب ہوئی
وہ درودِ پاک یہ ہے:
عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللّهِ مِنْ صَلَوَاتِ اللهِ و بَرَكاتِهٖ فِي كُلِّ لَحْظَةٍ مَا يُمَاثِلُ فَضْلَك الْعَظِيْمِ وَ يُعَادِلُ قَدْرَكَ الْفَخِيْمِ وَ يَجْمَعُ لَكَ فَضَائِلَ جَمِيْعِ أَنْوَاعِ الصَّلَوَاتِ وَ الْبَرَكاتِ وَ التَّسْلِيْمِ..

(کمالات اصحابِ رسول،ص215)

درود شریف کی برکت

حضرت امام نبھانی رحمۃ اللہ علیہ نے ساری زندگی سیرت مصطفٰی اور درودِ پاک کے فضائل پر کتب لکھیں جس کا صلہ یہ ملا کہ آپ کی زوجہ محترمہ، آپ کی بیٹی اور خود آپ کو کثرت سے زیارت مصطفیٰ ﷺ کی دولت نصیب ہونے لگی۔
ویسے آپ کی ہر کتاب باکمال ہے لیکن “جواہر البحار فی فضائل النبی المختار ، حجة الله على العالمين في معجزات سيد المرسلين اور سعادة الدارین اپنی مثال آپ ہیں

الله کریم آپ کے صدقے ہمیں بھی عشق رسول صلی ﷲ علیہ وسلم کی دولت سے سرفراز فرمائے۔۔۔آمین

٭درود شریف ڈوبنے سے بچنے کا سبب ہوتا ہے۔
٭درود شریف مال میں برکت کا سبب ہوتا ہے۔
٭درود شریف مرنےسے پہلے دنیا میں ہی جنت میں اپنی جگہ دیکھے کا سبب ہے۔
٭درودشریف تہمت سے بری ہونے کا ذریعہ ہے۔
٭درود شریف سے دین اور دنیا کی ساری برکتیں اور فائدے مل جاتے ہیں۔
٭درودشریف دعاؤں کی قبولیت کا سبب ہے۔
٭درود شریف قرآن پاک کو یاد کرنے کا ذریعہ ہے۔
٭درود شریف منہ اور جسم کی بدبو کو ختم کرتا ہے۔
٭درودشریف پڑھنے والے کیلئے قیامت میں ایک خاص قسم کا نور ہوگا۔
٭درود شریف پڑھنے سے خوشبو پیدا ہوتی ہے۔
٭درود شریف پڑھنے سے اسی سال کے گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔
٭ درود شریف جب تک لکھا رہے گا تب تک ثواب ملتا رہے ؒ 🍀 اور درود شریف کی برکت سے مالا مال ہوں

💚اللَّهُمَّ صَل عَلٰی سَيِد ِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِہٖ وَسَلِمُ💚

درود پاک ہر لمحہ، ہر گھڑی، ہر پل۔۔۔۔۔۔
اللّه پاک ہمیں اپنے فضل ،ﺻَﻠَّﯽ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻋَﻠَﯿْﮧِ ﻭَﺍٰﻟِﻪ ﻭَﺳَﻠَّﻢ کی نظر
اور پنجتن پاک کے صدقے سے زیادہ سے زیادہ درود پاک پڑھنے کی توفیق عطا فرمائےِ۔۔آمین ثم آمین

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x