جسمـانی دردوں کے حـوالے سے رسـول اللہ ﷺ کی سکھائی ہوئی یہ دعـا وظیفہ ہر شـخص لازمـی یاد کرے، کیوں کہ درد کی دعا بہت ہی موثر ہے نبی ﷺ کے سکھائے ہوئے طریقے کے مطابق خود کو بـچوں کو یہ دعـا پڑھ کے دم کریں
☜ روحـانی حوالے سے ایسی زبردسـت مسنون دعا، وظیفہ دم جسکے بارے میں صحابی رسول فرماتے ہیں، جب سے میں نے نبی ﷺ کی سکھائی ہوئی یہ دعا پڑھ کے دم کیا ، اسکے بعد سے مجھے کبھی جسم میں درد نہیں ہوئی اور اس وقت سے میں اپنے آپکو کو اپنے اہل خانہ، دوسرے مسلمان بھائیوں کو اس دعـا سے دم کرنے کی ترغیب دیتا ہوں
✦ رسـول اللہ ﷺ سے بڑھ کر اپنی امـت سے محبت کرنے والا کوئی نہیں ہے، نبی ﷺ نے ہمیں ہر قسم کی روحـانی، جسمـانی بیماریوں سے شفاء کے لئے دعـائیں سکھا دی ہیں، اب ہم نے ان پر کامل یقـین سے عـمل کرنا ہے اگر کسی کو سـر، داڑھ کان ،ٹانگ، گھٹنوں، کندھوں جسم کے کسی حصے میں بھی درد ہے تو اس سے شفاء کے لئے یہ عمل کریں
✦ دوائـی لینے سے پہلے دعا ضرور کیا کریں، قـرآن پاک میں، دعـاؤں میں تاثیـر ہوتی ہے تو تمام جسمانی دردوں سے نجات کے لئے نبی ﷺ کی سکھائی ہوئی یہ دعا متـاثرہ حصے پر ہاتھ رکھ کر مسنون طریقے سے دم کریں صبح، دوپہر ،شام زیادہ کثرت سے دم کریں، تمام جسمانی دردوں سے اللہ رب العزت شفاء کاملہ عاجلہ عطاء فرمائیں گے ان شاءاللہ
درد کی دُعا
حضرت عثمانؓ بن ابی العاص نے رسول کریم ﷺ سے جسم میں دردوں کی شکایت کی تو حضور نے یہ دَم سکھلایا کہ تین مرتبہ بِسْمِ اللّٰہِ پڑھو کہ اللہ کے نام سے دُعا کرتا ہوں پھر سات مرتبہ یہ دُعا کرو:
اَعُوْذُ بِاللّٰہِ بِعِزَّتِہٖ وَقُدْرَتِہٖ مِنْ شَرِّ مَٓا اَجِدُ وَاُحَاذِرُ
(ابن ماجہ کتاب الطب باب ما عوّذ بہ النبیؐ)
ترجمہ: مَیں اللہ تعالیٰ، اُس کی عزت اور اُس کی قدرت کی پناہ کا طالب ہوں ہر اُس شرّ سے جومَیں پاتا ہوں اور جس کا مجھے اندیشہ ہے۔