حنفی مالکی شافعی حنبلی چاروں حقیقی بھائی ہیں جب حنفی مالکی شافعی حنبلی چاروں حقیقی بھائی ہیں تو آج ایک حنفی دوسرےحنفی کا حقیقی بھائی کے بجائے اخیافی، علاتی بھائی کیوں بنا ہوا ہے شاید کے سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہر حنفی خصوصاً ہند وپاک وبنگلہ دیش ونیپال کے احناف میں آپسی نرمی کے بجائے سختی زیادہ ہے یہی وجہ ہے کہ آج حنفی حنفی کا اخیافی ،علاتی بھائی بنا ہوا ہے باوجود کے ماں باپ ایک ہیں جب ماں باپ ایک ہے تو ہرحنفی کو ایک دوسرے کا حقیقی بھائی ہونا چاہیے
حنفی مالکی شافعی کا بھائی پن
دوسری وجہ انا خیر منہ
تیسری وجہ حسد
چوتھی وجہ نسلی نسبی حسبی تعلی وتفوق
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان قادری برکاتی بریلوی رحمۃ اللّٰہ علیہ فرماتے ہیں
حرمین طیبین زادھما اللّٰہ تعالیٰ شرفا وتکریما میں مرئی ومشاہد ہے کہ ایک امام کے پیچھے چاروں مذہب والے نماز پڑھتے اور ان امور میں سب اپنے اپنے مذہب پر عمل کرتے ہیں حنفی امام حنفی کے پیچھے زیر ناف ہاتھ باندھے ہے اس کے داہنے بازو پر شافعی سینے پر ہاتھ رکھے بائیں بازو پر مالکی ہاتھ کھولے ہوئے ہے کوئی کسی پر انکار نہیں کرتا اور کیوں ہو کہ بحمد اللہ ہم چاروں حقیقی بھائی ایک ماں باپ کی اولاد ہیں باپ ہمارا اسلام ماں ہماری سنت سنیہ سید الانام علیہ وعلی آلہ افضل الصلاۃ والسلام انکار تو ان گمراہوں پر ہے جو تقلید ائمہ کرام رضی اللّٰہ تعالیٰ عنھم کو معاذاللہ شرک وحرام بتاتے اور مذاہب حقہ راشدہ اہل حق کا نام چوراہہ رکھتے ہیں
فتاویٰ رضویہ ج ۳ ص ۱۶۱
حنفی مالکی شافعی حنبلی چاروں میں نقطہ اتحاد اسلام وسنت ہے
احناف فی زماننا بھی اسلام وسنت کو نقطہ اتحاد کا معیار بناکر متحد کیوں نہیں ہوسکتےہیں
ڈاکٹر اقبال فرماتے ہیں
منفعت ایک ہے اس قوم کی، نقصان بھی ایک
ایک ہی سب کا نبیؐ، دین بھی، ایمان بھی ایک
حرَمِ پاک بھی، اللہ بھی، قُرآن بھی ایک
کچھ بڑی بات تھی ہوتے جو مسلمان بھی ایک
فرقہ بندی ہے کہیں اور کہیں ذاتیں ہیں
کیا زمانے میں پَنپنے کی یہی باتیں ہیں
کون ہے تارکِ آئینِ رسُولِ مختارؐ؟
مصلحت وقت کی ہے کس کے عمل کا معیار؟
کس کی آنکھوں میں سمایا ہے شعارِ اغیار؟
ہوگئی کس کی نِگہ طرزِ سلَف سے بیزار؟
قلب میں سوز نہیں، رُوح میں احساس نہیں
کچھ بھی پیغامِ محمّدؐ کا تمھیں پاس نہیں یہ تھے حنفی مالکی شافعی کی اہم بات
کتبہ محمد ظہیر احمد نعمانی خادم دارالافتاء دارالعلوم انیس الغرباء مقام راجا پرسونی تھانہ راجا پرسونی ضلع سیتامڑھی بہار الھند: ساکن پرسنڈی تھانہ پریہار ضلع سیتامڑھی 12/11/2022