حضرت امام ابوبکر نابلسی کی درد ناک سزا

“امام ابوبکر النابلسی(رحمه الله) کو لکڑی کے پنجرے میں قید کر کے مصر بھیجا گیا ۔ اسماعیلی خلیفہ نے امام ابوبکر نابلسی سے کہا : تم وہی ہو جو کہتے ہو کسی کے پاس دس تیر ہوں تو وہ ایک تیر رومیوں پر اور نو تیر ہم اسماعیلیوں کے خلاف چلائے؟ فرمانے لگے : میں نے یہ فتویٰ نہیں دیا ، میں تو یہ کہتا ہوں کسی کے پاس دس تیر ہوں تو وہ دَس کے دَس تم پر چلائے ۔ تم لوگوں نے اللّٰه کے دین کو بدل دیا ، صالحین کے خون سے اپنے ہاتھ رنگ ڈالے اور زمین پر خدا بن بیٹھے ۔ اِس حق گوئ پر سزا کے مستحق ٹھہرے ۔ پہلے روز منہ کالا کر کے شہر بھر میں پھرایا گیا ، دوسرے روز کوڑوں سے جسم کو ادھیڑ دیا گیا ، تِیسرے روز سر کی جانب سے کھال کھینچنے کا حکم جاری ہوا ، کوئ مسلمان قصائ اس گھناؤنے فعل پر آمادہ نہ ہوا تو ایک یہودی قصائ کو بلایا گیا ۔ چہرہ کی طرف سے کھال اُتاری جانے لگی ، آپ اس وقت بدستور مُصحف کی تلاوت کر رہے تھے ۔ جب یہودی سینے کی کھال کھینچ رہا تھا تو آپ کو تڑپتا دیکھ کر اسے رحم آگیا ، تکلیف کے جلدی خاتمے کیلئے اس نے سینے میں خنجر گھونپ دیا لیکن بعد از وصال بھی آپ کی مکمل کھال اتاری گئ اور اس میں بھوسہ بھر کر شہر میں لٹکا دیا گیا ۔” یہ عجیب واقعہ امام ابوبکر نابلسی کس پڑھ کر دل بےتاب ہوگیا ہوگا

( سیر اعلام النبلاء للذھبي رحمه الله : ١٦/١٤٨ )

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x