حج پر اشعار کا حسین مجموعہ

اس حسین موقع پر حج پر اشعار کا حسین تحفہ پیش خدمت ہے امید کرتا ہوں اسے قبول فرماکر شکریہ کا موقع رنایت فرمائیں گے

ہو مبارک سعادتوں کا سفر
حاجیو! تم کو بخششوں کا سفر

فضل مولیٰ سے پوری دنیا میں
سب سے پیارا ہے حاجیوں کا سفر

اس میں شامل طواف کعبہ ہے
کیا حسیں ہے فضیلتوں کا سفر

خوب عرفات و کعبہ میں گزرے
لمحہ لمحہ عبادتوں کا سفر

کوہِ مروہ پہ ہے نظر آیا
ہاجرہ بی کی سنتوں کا سفر

تیری دہلیز پر یہ حاضر ہیں
کر لے مقبول زائروں کا سفر

واپسی کی صدا جو آتی ہے
جاری ہوتا ہے آنسوؤں کا سفر

عسکری کو عطا ہو یا مولیٰ
شہر طیبہ کی رحمتوں کا سفر

یہ حج پر اشعار کا مجموعہ ہے اسے پڑھتے رہیں اس میں مزید شمولیت کی جائیں گی

5 1 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x