یہ بہترین جوشیلے اشعار کا حسین مجموعہ ہے جسے پڑھنے کے بعد دل کو سکون ملےگا اور بہت ہی مزہ آئےگا اسی لیے ان اشعار کو یاد کرلیں
جوشیلے اشعار
زلف کو چھیڑ چھاڑ دیتے ہیں،
درد حلیہ بگاڑ دیتے ہیں
خوف کھاتے نہیں علی والے!
شیر کی طرح دہاڑ دیتے ہیں
جو زیادہ ہی سر چڑھے اس کو
ہم زمیں پر پچھاڑ دیتے ہیں
وحشی شب خون مارتے ہیں جب،
شہر کے شہر اجاڑ دیتے ہیں،
لوگ لہجوں میں بھر کے میٹھا زہر
روح کو چیر پھاڑ دیتے ہیں
ہم ہیں دل پھینک ، ہر کسی کے لیے
کھول دل کے کواڑ دیتے ہیں
جونہی ہوتا ہے پیڑ تن آور
لوگ جڑ سے اکھاڑ دیتے ہیں
باڑ کانٹوں کی ہے ضروری ، لوگ
پاؤں میں گل لتاڑ دیتے ہیں
گلے ملتے ہیں جو تپاک سے لوگ
دانت گردن میں گاڑ دیتے ہیں
رسم دنیا ہے پیڑ بھی عمران
زرد پتوں کو جھاڑ دیتے ہیں،
یہ تھے جوشیلے اشعار