💞نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا جمعہ کے دن درود کے متعلق کہ جمعہ کے دن مجھ پر درود کی کثرت کرو💞 تمھارا درود مجھ تک پہنچایا جاتا ہے 💞 ہفتہ کے باقی ایام کی نسبت جمعہ کے دن درود شریف کی کثرت کی فضیلت زیادہ ہے💞 💞 جمعہ مبارک💞
💞 حضور نبی رحمت صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم ایک اسلامی لشکر کے ساتھ جہاد مبارک پر تھے کہ ایک جگہ پڑاؤ ڈالا کچھ دیر سستانے اور کھانے کاارادہ فرمایا صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے عرض کی یا رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلَّم کھانے کے لئے روٹی کے ساتھ سالن نہیں ہے اتنے میں شہد کی ایک مکھی بھنبھناتی ہوئی آئی اور بہت زیادہ شور کرنے لگی تو آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے صحابہ کرام رضی اللہُ تعالیٰ عنہم کے پوچھنے پر فرمایا کہ اسکا کہنا ہے کہ ہمارے پاس شہد موجود ہے لیکن اسے لا نہیں سکتیں تاکہ آپ لوگ کھانا تناول فرما سکیں آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کواس کے ساتھ بھیجا وہ ایک چوبی پیالہ لے کر ساتھ گئے اور شہد کے آئے اور سب نے کھانا کھایا 💞
💞کچھ دیر بعد وہ دوبارہ آ کر شور کرنے لگی تو آپ صلی اللّٰہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلَّم نے فرمایا کہ یہ ایک پوچھے گئے سوال کا جواب دے رہی ہے میں نے پوچھاکہ کہ پھول تو کڑوے ہوتے ہیں شہد کی مٹھاس کی کیا وجہ ہے جو ان پھولوں سے بناتی ہو مکھی نے کہا جب ہم شہد کے لئے پھولوں کا رس نچوڑنے جاتیں ہیں تو ہمیں باری تعالیٰ کا درود پڑھنے کا حکم ہے ہم وہ پڑھتیں ہوئی آتی جاتیں ہیں یہ اسی درود کی کرامات ہیں اور ہمارا مالک بھی ہر وقت آپ پر درود پاک پڑھتا ہے اسے دیکھ کر ہم بھی 💞
💞بیشک شہد جس کو دنیا بھر میں شفا مانا جاتا اسکی مٹھاس اور شفا کی وجہ درود شریف ہے 💞
💞اگر درود شریف کی برکت سے کڑوے اور بد مزہ پھول میٹھا شہد بنا سکتے تلخی شیرینی میں بدل سکتی تو ہمارے گناہ بھی نیکیوں میں بدل سکتے ہمارے نا مکمل ،سجدے اور عبادات بھی قبول ہو سکتیں ،پھیلی جھولیاں بھر سکتیں اٹھے ہاتھ مرادوں سے بھر سکتے💞
💞درد پڑھیں اور دعوت دیتے رہیں یہ اسکے لئے مشکل نہیں کہ کب کس زبان کا پڑھا ہوا درود اسکو پسند آ جائے اور وہ آپ کی دعاؤں پر کن فرما دے💞اپنی رضا عطا فر ما دے دعا ہے آج کے روز جتنے بھی ہاتھ رب العالمین کی بارگاہ میں اٹھیں سب کی دعائیں کن میں بدل جائیں وہ گھڑی نصیب ہو جائے جو خاص جمعہ کے روز کی ہے جس میں کوئی سوال خالی نہیں جاتا جمعہ کے دن درود آمین ثم آمین
Subscribe
Login
0 Comments
Oldest