جاہل صوفی اند ر سے کوفی کی غضب ناک حقیقت

جاہل صوفیوں کے کالے چٹھے جاہل صوفی اند ر سے کوفی کی غضب ناک حقیقت کو پڑھنے کے بعد آپ کو مزہ آجائےگا اسی لیے مکمل پڑھیں

(تصور)

زمانئہ رسالتﷺ سے آج تک، صحابہ تابعین تبع تابعین آئمہ مجتہدین نیز فقہائے ذوی الاحترام نیز مشائخِ طریقت میں بنگاہِ حسن سالکین و طالبین کو مشائخ اپنے تصور کی تلقین کرتے رہے ہیں جس کسی صورت انکار کی گنجائش و جرت نہیں اور آج بھی خانقاہی مشائخ سالکین پر تصورِ شیخ کے احکام نافذ کرتے ہیں جو یقینا حصول فیض کا منبع ہے اور باعثِ فرحت و نشاط ہے،
لیکن فقیر تقریبا ١٨ ۔۔۔۔١٩ سال سے اس بات پر متجربہ ہے کہ آج تک میری نگاہ نے ایسا شیخ نہ پایا جو بروقت متصور کے حالات سے آگاہ ہوا ہو، جبکہ فی زمانہ تصور پر زور اور احکام ہر شیخ کی تعلیمات میں سرفہرست ملیں گے،

جاہل صوفی پر فقہی اعتراض


فقہی اعتراض
شیخ کا صاحبِ نظر یاماہر کشف ہونا کوئی ضروری نہیں شیخ پابند شرع عالم، متصلِ سلسلہ ہو نیز فاسق تارکِ نماز نہ ہو بس وہ پیر ہے

الجواب الشافی
میرے نزدیک ایسا پیر اگر چہ لائقِ صد احترام ہے لیکن بنگاہِ درویش ناقص ہے، میں کہتا ہوں کہ پھر کیا ضرورت پڑی اپنے سابقہ مشائخ کے کشف و کمالات کے چرچے اور انکی کرامات بیان کرنے کی، مجھے انکار نہیں ایسے پیر کی پیری سے لیکن حقیقت سے انحراف نہیں کیا جاسکتا یہ تم بھی جانتے ہو کہ ہم اپنی پیری میں ناقص ہیں دوسری طرف کہتے ہو کہ پیر مشکلات میں کام آتا ہے بتائیے پھر اپنے وجدان کی رو سے ایک سالک پر وہ کیا مشکلات ہوتی ہیں جس میں پیر کام آئے؟
فقہائے ذوی الاحترام نے ولی اللہ ہونے پر کشف کی شرط پر کلام کیا ہے کہ ولایت کے لیے کشف شرط نہیں ناکہ پیر ہونے پر، دلیل یہ ہیکہ ان فقہا کے سلاسلِ طریقت پر توجہات مرکوز کریں اور دیکھیں انہوں نے پیر کیسا چنا یاد کیجے علامہ رازی اور امام نجم البریٰ کے احوال صادقہ
کیا امام رازی کا وقتِ نزع والا واقعہ ان کے پیر امام نجم الکبریٰ کا صاحبِ کشف ہونا بیان نہیں کرتا
حاصلِ بحث
معلوم ہوا کہ ایک پیر کا صاحبِ کشف ہونا لازم ہے اس بحث سے دو باتیں معلوم ہوئیں کہ ولایت کے لیے کشف شرط نہیں لیکن پیر ہونے واسطے سالکین کی رہنمانی کے لیے کشف واجب ہے یاد کرو امام رازی کا واقعہ ایک پیر پر مرید کے ایمان کا تحفظ فرض ہوتا ہے ورنہ کیسی پیری اور مریدی؟
دوسری بات ہر ولی صاحبِ سلسلہ نہیں ہوتا اور جو صاحبِ سلسلہ ہوتا ہے وہ صاحبِ نظر بھی ہوتا ہے یہ جاہل صوفی اند ر سے کوفی کی غضب ناک حقیقت ہے


خانقاہِ عشقیہ روحانیہ
سید مظفرحسین فدائی
عشقیؔ رامپوری

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x