اللہ پر یقین اور توحید کو ماننا ضروریات ایمان میں سے اہے جس کا انکار نہیں توحید و شرک کا بیان
توحید کی شرعی و اصطلاحی تعریف
توحِید باب تفعیل سے ہے۔جس کے لغوی معنی ہیں: ایک بنانا،ایک خدا پر ایمان لانا،یکتا کہنا، لَآ اِلَّا اللہُ کہنا۔
المنجد۔ لغت
توحید سے مراد کسی چیز کو ایک قرار دینا ہے اور اس کا اعتقاد رکھنا کہ اللہ اپنی ذات۔صفات۔اور افعال میں واحد و یکتا ہے ان میں اس کا کوٸی شریک ہے نہ کوٸی اس کا مشابہ۔
توحید و شرک کا بیان
سب سے پہلے توحید کی شرعی اور اصطلاحی تعریف سمجھ لیتے ہیں تاکہ اس سے سمجھنے میں آسانی ہو
توحِید کی شرعی و اصطلاحی تعریف
امام ابو جعفر الطحاوی رحمتہ اللہ علیہ ۔ متوفی٣٢١ھ لکھتے ہیں:
توحید سے متعلق یہ عقیدہ رکھنا ہے کہ اللہ تعالٰی کی ذات یکتا و یگانہ ہے اس کے ساتھ کوٸی شریک نہیں کوٸی شے اس کی مثل نہیں اور کوٸی چیز اللہ تعالٰی کو کمزور اور عاجز نہیں کرسکتی اس کے سوا ٕ کوٸی عبادت نہیں۔
العقیدہ الطحاویتہ باب الایمان باللہ تعالٰی
شرک کا لغوی معنی
امام العلامتہ ابوالفضل جمال الدین محمد بن مکرم المصری متوفی ٧١١ھ لکھتے ہیں: ” الثر کتة والشرکتة سوإ : مخالطة الشریکین یقال اشعر کنا بعمنی تشارکنا۔ وقد اشترک الرجلان و تشار کا و شارک احد ھما الآخر“
شِرکَتّہ اور شَرِکَتّہ کا معنی دو شریکوں کا ایک چیز میں ملنا ہے۔
جیسے کہا جاتا ہے کہ ہم شریک ہوۓ یعنی آپس میں ہماری شراکت ہوٸی اور دو شخص باہم شریک ہوۓ یعنی دونوں میں شراکت ہوٸی اور ایک دوسرے کے ساتھ شریک بن گیا۔
لسان العرب
شرک کا شرعی اور اصطلاحی مفہوم
امام سعد الدین مسعود بن عمر بن عبداللہ تفتازانی رحمتہ اللہ علیہ متوفی ٧٩١ھ لکھتے ہیں:
ترجمہ:; کسی کو واجب الوجود سمجھ کر مجوسی کی طرح الوہیت میں شریک کرنا یا بتوں کی پوجا کرنے والوں کی طرح کسی کو مستحق عبادت سمجھتا: اشراک کہلاتا ہے۔
شرح العقاٸد النسفیتہ
توحید سے متعلق مسلمانوں کا عقیدہ
اللہ ایک ہے اس کا کوٸی شریک نہیں ۔نہ ذات میں۔نہ صفات میں۔ نہ افعال میں۔ نہ احکام میں۔ نہ اسمإ میں۔اس کا وجود ضروری ہے وہ ہمیشہ سے ہےاور ہمیشہ رہے گا۔ وہی عبادت کا مستحق ہے۔
شرح العقاٸد النسفیتہ
یہی حکم رب العالمین ﷻ نے اپنے محبوب رحمتہ للعالمینﷺ کے توسُّل سے اپنے بندوں کو دیا ہے: ارشاد باری تعالٰی ہے:
قُل ھُوَ اللہُ اَحَدُٗ
ترجمہ: تم فرماٶ! وہ اللہ ہے وہ ایک ہے۔
سورة الاخلاص
دوسرے مقام پر ارشاد فرمایا:
وَمَامِن اِلَہٍ اِلَّآ اِلٰہُٗ وَّاحِدُٗ
ترجمہ: اور خدا تو نہیں مگر ایک خدا, سورة الماٸدہ ۔آیت نمبر ٣٧
✍🏻 علی حمزہ چشتی