تربوز کے فائدے جو کھانے سے قبل ضرور جانیں

تربوز کے دس کمال کے فائدے جس کو جاننے کے بعد تربوز کے فائدے میں سے کچھ ایسے ملیں گے جس کے بارے میں آپ سوچ بھی نہیں سکتے

تربوز وہ پھل ہے جس کے سرخ رنگ کو دیکھتے ہی فرحت کا احساس ہوتا ہے۔

تربوز میں کسی بھی پھل یا سبزی کے مقابلے میں غذائی اجزا کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔
تربوز جتنا پکا ہوا ہوگا صحت کے لیے اتنا زیادہ مفید ہوگا۔
تو اس مزیدار پھل کے وہ فوائد جانیں جن کو جان کر اس کا ذائقہ مزید بہتر محسوس ہونے لگے گا۔

تربوز کے فائدے

1: سورج کی شعاعوں سے تحفظ
موسم گرما میں سورج کی تپش سے جِلد جلنے کا خطرہ بڑھتا ہے مگر تربوز میں موجود لائیکوپین نامی اینٹی آکسائیڈنٹ اس سے بچانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

2: صحت مند دل: تربوز میں ایک امینو ایسڈ citrulline کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو جسم میں خون کی گردش کو بہتر بنا کر بلڈ پریشر کی سطح میں کمی لانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ لائیکوپین سے بھی دل کی صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔ یہ تربوز کے فائدے ہیں جو کم ہی لوگوں کو معلوم ہے

3: جوڑوں کو تحفظ فراہم کرے: تربوز میں موجود غذائی اجزا جوڑوں کو ورم سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

4: آنکھوں کے لیے مفید: تربوز کے ایک ٹکڑے کو کھانے سے جسم کو روزانہ درکار وٹامن اے کی 9 سے 11 فیصد مقدار مل جاتی ہے۔

5: جسم کو پانی کی کمی سے بچائے: تربوز کا 90 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے تو اس پھل کو کھانے سے ڈی ہائیڈریشن سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

6: جِلد کو بھی بہتر بنائے: جِلد کو ہموار رکھنے کے لیے وٹامن اے، بی 6 اور سی اہم ہوتے ہیں اور تربوز میں یہ سب موجود ہوتے ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ تربوز میں پانی کی مقدار بھی بہت زیادہ ہوتی ہے جس سے بھی جِلد کو فائدہ ہوتا ہے۔

7: میٹھے کی خواہش پوری کرے: چینی کا زیادہ استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے، اس کے مقابلے میں قدرتی مٹھاس صحت کو زیادہ نقصان نہیں پہنچاتی۔

8: ورزش کے لیے تیار کرے: تربوز میں موجود پانی، اینٹی آکسائیڈنٹس اور دیگر اجزا جسمانی سرگرمیوں کے لیے توانائی فراہم کرتے ہیں۔
اس پھل میں پوٹاشیم کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جس سے مسلز اکڑنے کا خطرہ کم ہوتا ہے جبکہ سوجن میں بھی کمی آتی ہے۔

9: بلڈ شوگر بڑھتا نہیں: میٹھا کھا کر بھی بلڈ شوگر کی سطح کو مستحکم رکھنا چاہتے ہیں تو تربوز بہترین پھل ہے۔
اس پھل میں مٹھاس تو کافی زیادہ ہوتی ہے مگر کاربوئیڈریٹس کی مقدار بہت کم ہوتی ہے جس کے باعث اسے کھانے سے بلڈ شوگر کی سطح میں تیزی سے اضافہ نہیں ہوتا۔

10: بیج کھانے سے کوئی نقصان نہیں ہوتا
تربوز کے بیج نگل لینے سے کوئی نقصان نہیں ہوتا بلکہ ان میں ایسے متعدد اجزا موجود ہوتے ہیں جو صحت کے لیے مفید ہوتے ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔
تو یہ تھے تربوز کے فائدے جس کے بارے آپ نے پڑھ لیا

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x