تاج الشریعہ کا تاج اور مولانا عثمان کا اعتراض

“حضور تاج الشریعہ علیہ الرحمہ کے تاج کو لیکر” مولوی عثمان نیپالی ” کا جھوٹ ، فریب ، بہتان ، اور جہالت پر مبنی باتوں کا جواب تاج الشریعہ کا تاج
قسط اوّل
قاضی مشتاق احمد رضوی نظامی، کرناٹک،
بروز پیر 21نومبر 2022ء

خود ساختہ مفتی و قاضی عثمان نیپالی کی تقریباً آدھے گھنٹے کی ایک ویڈیو کلپ جو فیس بک پر اپلوڈ ہے سننے کو ملی،

اس کلپ میں انکی دوغلی پالیسی، سفیدجھوٹ، اور انکے اپنے کالے دل میں چھپے حسد کینہ و عناد، اور تہمت بازی کُھل کر سامنے نظر آرہی ہے،

سب سے پہلی بات یہ ہے کہ اس کلپ کو باقاعدہ سوچی سمجھی سازش کے تحت تیار کرکے سوشیل میڈیا پر وائرل کیا گیا ہے،
اور اس کلپ کے ذریعے مرکز اہلسنت بریلی شریف خصوصاً ہمارے ملک بھارت کے اکابرینِ اہلسنت کو بدنام کرنے کی ایک ناپاک کوشش بھی کی گئی ہے،

یہ مولوی عثمان نیپالی سوشیل میڈیا کے ذریعے دینی سوال و جواب کا سیشن چلانے کے بہانے لوگوں سے خود مطالبہ کرتا ہے،
جسمیں یہ کہتا ہوا دکھائی دیتا ہے

بسم اللہ۔۔۔۔۔ یہ پروگرام فیضانِ مصطفے سوال و جواب پر مشتمل ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس پروگرام میں محض آنے والے سوالات کے جوابات دئےجاتے ہیں، اور اپنی طرف سے کوئی مضمون کوئی تقریر کسی عنوان پر گفتگو الگ سے نہیں ہوتی ہے، تو جو سوالات آتے ہیں آنے والے سوالات کے جوابات دئے جاتے ہیں اور آج بھی چند سوالات آئے ہیں ان کے جوابات دئے جائینگے، اور آپ بھی اگر دورانِ گفتگو کوئی سوال کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں، تو سوال کا آغاز کیا جائے،

قارئین کرام مذکورہ بالا جملوں پر غور فرمائیں،
یہ کس قدر عوام الناس کو دھوکے میں رکھ کر گمراہ کرنے چاہ رہا ہے،
کہتا ہے
،محض اس پروگرام میں آنے والے سوالات کے جوابات دئے جاتے ہیں، اور اپنی طرف سے کوئی مضمون کوئی تقریر کسی عنوان پر گفتگو الگ سے نہیں ہوتی

یہ پہلے ہی سے اپنی دفاع میں یہ جملے کہے رہے ہیں کہ یہاں صرف آنے والے سوالوں کے جوابات دئے جائینگے نہ کہ اپنی طرف سے کوئی نیا مضمون نئی تقریر یا کسی نئے عنوان پر الگ سےگفتگو ہوگی،

اور آگے کہتا ہے

آج بھی چند سوالات آئے ہیں ان کے جوابات دئے جائینگے

اب اِس نیپالی کو چاہئیے تھا کہ آئے ہوئے سوالات کےجوابات دیتا،
مگر یہ آئے ہوئے سوالات کے جوابات دینے کے بجائے کسی کو سامنے بٹھاکر
اُس سے خود مطالبہ کرتا دکھائی دے رہا ہے
“کہ آپ بھی اگر دورانِ گفتگو کوئی سوال کرنا چاہیں کر سکتے ہیں تو سوال کا آغاز کیا جائے”

تاج الشریعہ کا تاج

گویا کہ اپنے سامنے کسی کو بٹھاکر
اُس سے کہ رہا ہے،

کہ “بیٹا اب تو سوال کر جو میں نے تجھے لکھ کر دیا ہے”

“میں اُس سوال کا جواب تجھے دونگا جو کہ میں نے پہلے ہی سے لکھ کر تیار کرکے رکھ لیا ہے”

سوال کرنے والا سلام کرتے ہوئے سوال کر رہا ہے
اور سلام کے بھی من وعن الفاظ لکھ دیا ہوں غور فرمائیں !!

سلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ

نیپالی صاحب کو چاہئیے تھا پہلے اس فرضی سائل کے سلام کے الفاظ کو درست کرتے، اور پھر تاج الشریعہ کا تاجکا مقام نہیں جان پائے گا

مگر لگتا ہے ان کو تو جواب دینے کی جلدی تھی جس کی وجہ سے یہ سلام کے الفاظ درست کرا نہیں سکے،

جوابی مضمون جاری ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوٹ:- فرضی مفتی، خود ساختہ قاضی، عثمان نیپالی کی فیس بک والی اس کلپ کو کوئی جلدی سے ڈون لوڈ کرلیں،
ہو سکتا ہے یہ تاج الشریعہ کا تاج پر نیپالی یا اس کے حواری
اس کو فیس بک وغیرہ سے ڈلیٹ کروادے
اس کلپ کو من وعن ہم نے سن کر لکھ لیا ہے
اس کلپ میں موجود ہر ایک جملے کا جواب اِس نیپالی اور اِس کے تمام حواریوں کو دیا جائے گا،

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x