کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام وعلمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ بے وضو موبائل میں قرآن پڑھ سکتے ہیں یا نہیں اور اس قرآنی آیات کو چھو سکتے ہیں یا نہیں پڑھنا جائز ہے یا نا جائز قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمایئں عین و نوازش ہوگی المستفتی محمد عبد الحلیم رضوی / بعون الملک الوھاب
♦️♦️♦️♦️⚡⚡⚡♦️♦️♦️♦️
📚بســـــــــم اللّٰہ الرحمٰن الرحیـــــــــم📚
★وعلیـــکم السّــــلام ورحمتہ اللہ وبـــرکاتہ★
موبائل میں قرآن پڑھنا
📚الجـوابــــــــــ بعون الملک الوھابـــــ📚
👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻
صورت مسئولہ میں جواب یہ ہے کہ موبائل کی اسکرین پر قرآن مقدس نمایاں ہو تو خود موبائل کو یا اس کی اسکرین کو بغیر وضو کے چھونا جائز ہے لیکن ادب کے خلاف ہے اور ادب کا تقاضا یہ ہے کہ اسے بھی بے وضو نہ چھوئیں
[[موبائل فون کے ضروری مسائل میں ہے کہ]]
موبائل کی اسکرین پر قرآن مقدس شکل مرسوم الفاظ و حروف کے ساتھ نمایاں ہو تو خود موبائل کو یا اس کی اسکرین کو جس پر قرآن پاک مرسوم ہے بلاحائل اور بے وضو چھونا جائز ہے
یہ اصل حکم ہے لیکن ادب کا تقاضا اور مستحب یہ ہے کہ اسے بھی بے وضو نہ چھوئیں
[[📗]]ماخوذ از موبائل فون کے ضروری مسائل، صفحہ۱۵۶]]
لھذا معلوم ہوا کہ قرآن مجید کو فون میں بے وضو پڑھنا بالکل جائز و درست ہے موبائل میں قرآن پڑھنا اور چھونا بھی جائز ہے لیکن مستحب یہ ہے کہ باوضو چھواکریں
⚡ولـلــہ تـعـالیٰ اعـلـم بـالـصـوابــــ⚡
🌹🌹🌹🌹[[کتبــــــہ]]🌹🌹🌹🌹
مـــحــــمـــــد رقـیــــــم اشــــــرفی اتــــــردیــــــنـاجـپـــور ویـسـٹــــــــ بــــــنـگال الہـنــــــــــــد ۱۷ جــــــمادی الاول ٤٤٤١ ھ بــــروز پــنـــج شـــنــــبــــہ
رابـــطہ نــــمــــبــــر
📞6300372032