بــدھ اور سـنیـچـرکے دن ناخـــن کــاٹنا کیوں منع ہے

بــدھ اور سـنیـچـرکے دن ناخـــن کــاٹنا کیســا؟؟
💚〰〰〰〰〰〰〰〰〰💚

🌹اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ🌹‎
📜سـوال__↓↓↓

علماءکرام کےبارگاہ میں اک سوال کہ کیا بدھ اور سنیچرکوناخن نہیں کاٹ سکتے ہیں جواب عنایت فرماٸیں مہربانی ہوگی
ساٸل👈محمدمحمودعالم قادری تنویری چشتی نیپالی

🌀💠🌀💠🌀💠🌀💠🌀💠🌀
💕〰〰〰〰〰〰〰〰〰💕
🌹وعلیکم السلام ورحمتہ الله وبرکاتہ🌹

بــدھ اور سـنیـچـرکے دن ناخـــن کــاٹنا

✅اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِكِ الْوَھَّابِ اللّٰھُمَّ ھِدَایَةَالْحَقّ وَالصّوَابِ

📝صورت مسئولہ میں عرض ہے کہ ناخن ترشوانے کے تعلق سے کئی حدیثیں وارد ہیں
ایک حدیث شریف میں ہفتہ کے دن سے لیکر جمعہ کے دن تک ہر دن ناخن ترشوانے کی برکت بتائی گئی ہے لیکن ایک حدیث شریف میں بدھ کےدن ناخن ترشوانے کی ممانعت کی گئی ہے
حضور اعلحضرت ان دونوں روایتوں کے تعلق سے ایک سوال کے جواب میں فرماتے ہیں کہ:
ناخن کاٹنے سے متعلق کسی دن کوئی ممانعت نہیں اسلئے کہ دن کی تعیین میں کوئی حدیث صحیح ثابت نہیں البتہ بعض ضعیف حدیثوں میں بدھ کے دن ناخن کاٹنے کی ممانعت ہے
📖لہذا اگر بدھ کا دن وجوب کا دن آجائے مثلا انتالیس دن سے نہیں تراشے تھے آج بدھ کو چالیسواں دن ہے اگر آج نہیں تراشتا تو چالیس دن سے زائد ہو جائیں گے تو اس پر واجب ہو گا کہ بدھ کے دن تراشے اسلئے کہ چالیس دن سے زائد ناخن رکھنا ناجائز مکروہ تحریمی ہے اور اگر مذکورہ صورت نہ ہو تو بدھ کے علاوہ کسی اور دن تراشنا مناسب کے جانب منع کو ترجیح رہتی ہے
(📗فتاوی رضویہ جلد ۲۲/صفحہ ۶۸۵)

📕اور بہار شریعت حصہ ۱۶ صفحہ ۵۸۲۔۵۸۳ میں حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ:
جمعہ کے دن ناخن ترشوانا مستحب ہے ہاں اگر زیادہ بڑھ گئے ہوں تو جمعہ کا انتظار نہ کرے ناخن بڑا ہونا اچھا نہیں کیونکہ ناخنوں کا بڑا ہونا تنگئ رزق کا سبب ہے
اور ایک حدیث ضعیف میں ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ و سلم جمعہ کے دن نماز کیلئے جانے سے پہلے مونچھیں کترواتے اور ناخن ترشواتے ۔
اور ایک دوسری حدیث میں ہے کہ جو جمعہ کے دن ناخن ترشوائے اللہ تعالٰی اس کو دوسرے جمعہ تک بلاؤں سے محفوظ رکھے گا اور تین دن زائد یعنی دس دن تک “
لہذا مذکورہ عبارتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ بدھ کے دن ناخن نہ ترشوائے باقی دنوں میں کوئی حرج نہیں یہ بــدھ اور سـنیـچـرکے دن ناخـــن کــاٹنا کیوں منع ہے اس سے معلوم ہوگیا

💓واللہ تعالی اعلم باالصواب💓
🌀💠🌀💠🌀💠🌀💠🌀💠🌀
💕〰〰〰〰〰〰〰〰〰💕
✍کتبـــــــــــــــہ
حضرت مولانا محمد عالمگیر چشتی صمدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریسجامعہ رضویہ گلشن مدینہ مدرسہ موڑ کھاری پاڑہ تھانہ اسلام پور ضلع اتردیناجپورمغربی بنگال
مورخہ، ١۶ صفرالمظفر ١۴۴١ھ
من جانب 📚سنی رضوی گروپ📚

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x