برہان ملت کا اعلی حضرت سے اختلاف اہم مضمون

یوں تو علما کا اختلاف ہمیشہ سے رہا ہے لیکن ماضی قریب کے نامور اہم ترین شخصیت یعنی برہان ملت کا اعلی حضرت سے اختلاف یہ اہم اختلافوں میں سے ہے اس کو پڑھیں اور اختلاف کی حقیقت کو سمجھیں کیوں کہ آج کے زمانے میں اس مضمون کی اہم ضروت ہے مفتی برہان الحق جبلوپوری کی سوانح پڑھ کر اندازہ ہوگا کہ ان کا علمی مقام کیا تھا بہر حال اس کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں

برہان ملت کا اعلی حضرت سے اختلاف

آج کلآج کل ماحول یہ ہے کہ فروعی اختلافی مسائل میں ایک دوسرے کی تفسیق ہو رہی __ یہاں تک کہ اختلافی فروعی مسائل کے سبب امامت سے معزولی کا فتویٰ صادر کیا جا رہا ہے جب کہ اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ سے جب کوئی کسی فروعی اختلافی مسائل میں علمی اختلاف کرتے تو اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ اپنے موقف سے اختلاف کرنے والے کی تحسین کرتے ناکہ تفسیق ___ چناں چہ تقبیل قبر کے متعلق اعلیٰ حضرت امام اہل سنت کا موقف ہے کہ : فی الواقع بوسہ قبر میں علماء کا اختلاف ہے۔ اور تحقیق یہ ہے کہ وہ ایك امر ہے دو چیزوں داعی و مانع کے درمیان دائر، داعی محبت ہے اور مانع ادب،تو جسے غلبہ محبت ہو اس سے مواخذہنہیں کہ اکابر صحابہ رضی ﷲ عنہم سے ثابت ہے اور عوام کے لئے منع ہی احوط ہے۔ ہمارے علماء تصریح فرماتے ہیں کہ مزار اکابر سے کم از کم چار ہاتھ کے فاصلے سے کھڑا ہو پھر تقبیل کی کیا سبیل۔(فتویٰ رضویہ مترجم ٣٠ جلدوں والی جلد ٢٢، ص ٤٠٥،رسالہ ابرار المقال فی استحسان قبلۃ الاجلال،) معلوم ہوا کہ اعلی حضرت علیہ الرحمہ کا موقف بوسہ قبر کے متعلق یہ ہے کہ بوسہ نہ دیا جائے خاص کر عوام الناس کے لیے بوسہ نہ دینے کو احوط فرمایا۔ لیکن اعلیٰ حضرت امام اہل سنت کے خلیفہ خاص برہان ملت علامہ برہان الحق جبلپوری علیہ الرحمہ نے اس مسئلہ میں عوام و خواص سب کے لیے بوسہ مزار کو درست لکھا اور اس پر مکمّل ایک رسالہ لکھا اور تصدیق و نظر ثانی کے لیے اعلیٰ حضرت کی بارگاہ میں ارسال کیا ، آج کا ماحول ہوتا تو کہا جاتا کہ اچھا اپنے پیر کے موقف کو نہ مان کر دوسرے موقف کو ترجیح دے رہے ہو – جاؤ تمہاری خلافت کالعدم قرار دی جاتی ہے، لیکن وہ اعلیٰ حضرت تھے اس لیے کیا لکھتے ہیں ملاحظہ کریں! مولانا برہان الحق کا رسالہ دربارہ “تقبیل قبر” مدت سے آیا ہوا ہے، ماشاءاللہ بہت اچھا لکھا ہے، یہ مسئلہ”بوسہ مزار” مختلف فیہ ہے۔اور فقیر (احمد رضا) کا مختار (موقف) دربارہ مزار طیبہ بہ لحاظ ادب منع عوام ہے۔ (اکرام امام احمد رضا، ص ١٢٠،تصنیف برہان الحق جبلپوری علیہ الرحمہ، ناشر ادارہ مسعودیہ کراچی،) اب آگے اعلیٰ حضرت امام اہل سنت کا جملہ ملاحظہ کریں اور محسوس کریں کہ جب مسئلہ مختلف فیہ ہو تو پھر طریقہ کیا ہونا چاہیے __ چناں چہ اعلیٰ حضرت لکھتے ہیں: بالجملہ یہ (بوسہ مزار) کوئی امر ایسا نہیں جس پر انکار واجب ہو جبکہ اکابر صحابہ رضی ﷲ عنہم اور اجلہ ائمہ رحمہم ﷲ سے (بوسہ مزار) ثابت ہے تو اس پر شورش کی کوئی وجہ نہیں(طریفین کی طرف سے) اگر چہ ہمارے نزدیك عوام کو اس(بوسہ مزار) سے بچنے ہی میں احتیاط ہے- (فتویٰ رضویہ مترجم ٣٠ جلدوں والی جلد ٢٢،ص ٤٠٨،رسالہ ابرار المقال فی استحسان قبلۃ الاجلال،)

نوٹ : تمام بزرگان دین کی طرح عرس کے موقع پر حضور برہان ملت کی آواز کی اوڈیو اور ان کے متعلق کئی نعت تقریر کافی محنت سے حاصل کی گئیں ہے جو کہ اسلامک اوڈیو نمبر 1 ایپ دلفریب میں ڈال دیا گیا ہے سننے کے لیے نیچے بٹن پر کلک کریں.

یہ اہم مضمون برہان ملت کا اعلی حضرت سے اختلاف سب کو پڑھ کر سمجھنا چاہیے

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x