ایک لطیفہ اور سبق اس کو پڑھ کر معلوم ہوگا کہ ایک بہترین لطیفہ اور حیرت انگیز سبق
بچپن میں ایک بات سنی تھی ایک شخص نے یہ عزم کر لیا کہ وہ مسجد کے اندر ڈھول 🥁 بجائے گا اس کی بات چلتے چلتے مسجد کے امام صاحب تک پہنچ گئی انہوں نے صاف انکار کر دیا کہ تم یہ کام نہیں کر سکتے اب اس آدمی کے ذہن میں ایک ترکیب آئی.
وہ ڈھول 🥁 اٹھا کر خوشی خوشی مسجد چلا گیا مولوی صاحب نے اسے دیکھتے ہی ڈانٹنا شروع کر دیا
اب وہ آدمی کہنے لگا حضرت آپ غلط سمجھ رہے ہیں میں تو مسئلہ پوچھنے آیا ہوں.
مولوی صاحب نے فرمایا پوچھیے!!!
اس نے کچھ دیر مخصوص دُھن 🎶 میں ڈھول 🥁 بجا کر پوچھا کیا یہ سُرْ جائز ہے یا نہیں؟؟
مولوی صاحب نے کہا نہیں
اسی طرح دوسری دُھن 🎶 بجا کر بھی یہی سوال پوچھا اس طرح بجانا جائز ہے یا نہیں؟؟
مولوی صاحب اس کی چالاکی کو سمجھ گئے اور فوراً اس شخص کو مسجد سے نکال دیا
سبق
ذرا سوچیے کہیں ہمارا حال بھی ایسا تو نہیں کہ ہم بھی ڈھول 🥁 بجا کر پوچھ رہے ہوں یہ جائز ہے یا ناجائز؟؟
اہل عرب اپنی شاعری اور فصاحت و بلاغت کے حوالے سے مشہور تھے عین ممکن ہے کہ انہوں نے سرکار عالی وقار صلی الله علیه وسلم کی ھجو میں برے اشعار لکھے ہوں مگر الله عزوجل کا شکر ہے ان اشعار میں سے کوئی ایک بھی موجود نہیں کیونکہ صحابہ کرام علیہم الرضوان نے ان کو آگے روایت نہیں کیا آسان الفاظ میں آگے شیئر نہیں کیا
موجودہ حالات کے تناظر میں دیکھا جائے تو کفار سے زیادہ گستاخانہ مواد ہم شیئر کرتے ہیں اگر کوئی قرآن پاک کی بے حرمتی کرے تو ہم یہ کہتے ہوئے آگے شئیر کرتے ہیں کہ اتنا شیئر کرو کہ حکومت اس پیج یا چینل کوبلاک کردےیا بعض نادان یوں کہتے ہیں اگر مسلمان ہو تو اس کو شیئر کرو* پچھلے دنوں ایک کافر جس کے پاس صاف ویڈیو بنانے کیلیے اچھا موبائل 📱یا کیمرا 📹 بھی نہ تھا دھندلی اس کی بنائی ہوئی گستاخانہ ویڈیو کو عوام نے اتنا شیئر کیا کہ وہ گستاخ سوشل میڈیا پر مشہور ہوگیا اس کے followers پہلے سے کئی گنا بڑھ گئے
صرف ہمارا کسی کے لنک کو open کرنا اس کے views میں اضافہ کرسکتا ہے
اس لیے یہ عرض ہے گستاخوں کا بائیکاٹ کیجیے ان کے خلاف سوشل میڈیا پر آواز اٹھائیےلیکن ہوشیاری کے ساتھ سمجھداری کے ساتھ کہیں نادانی میں گستاخان رسول صلی الله علیه وسلم کےمددگار نہ بن بیٹھیں