اہل بیت اطہار اور امت کا دردناک رویہ

خدارا دیکھو، پڑھو، سوچو اور جواب دو کہ اہل-بیت رسول اللہ کے ساتھ آخر ایسا ظلم کیوں کیا گیا قل لا اسئلکم علیہ اجرا کا مطلب یہی ہے کیا؟؟؟؟ اہل بیت اطہار اور امت کو سمجھیں گے تو معلوم ہوگا کہ اس امت نے کتنا زیادہ ظلم ڈھایا ہے

آئمہ اہل بیت اطہار اور امت کا رویہ

اہل بیت پر ظلم کی انتہا پر یہ 10 باتیں پڑھیں جن سے روح کانپ جائےگی

1:- حضرت مولا علی کو حالت-نماز میں زہر بھری تلوار کا وار کر کے شہید کر دیا گیا…

2:- حضرت امام حسن مجتبے کو بنو امیہ نے زہر دے کر شہید کروا دیا…

3:- حضرت امام حسین-پاک کو بنو امیہ نے بے دردی سے کربلا میں شہید کیا.( جس کی مثال قیامت تک نہیں ملے گی )…..

4:- حضرت امام علی زین العابدین کو ولید بن عبد الملک نے زہر دیا اس زہر سے آپ شہید ہوئے….

5:- حضرت امام محمد باقر کو ہشام بن عبد الملک نے زہر دیا اور آپ اسی زہر سے شہید ہوئے.. اہل بیت اطہار اور امت کو مزید دیکھیں

6:- حضرت امام جعفر-صادق کو منصور عباسی نے زہر دے کر شہید کیا…

7:- حضرت امام موسی کاظم کو ہارون الرشید عباسی نے زہر دے کر شہید کروا دیا…

8:- حضرت امام محمد تقی کو معتصم با اللہ عباسی نے زہر دیا جس سے آپ شہید ہوئے…

9:- حضرت امام علی نقی کو معتز بن متوکل عباسی نے زہر دے کر شہید کر دیا…

10:- حضرت امام حسن عسکری کو معتمد عباسی نے زہر دے دیا جس سے آپ شہید ہو گئے…

( ابھی میں نے کربلا کے 17 ہاشمی شہزادوں اور عترت مآب سید زادیوں کے بارے کچھ نہیں لکھا ابھی امام علی اصغر امام قاسم امام علی اکبر مولا غازی عباس، سیدہ زینب سیدہ سکینہ سیدہ رباب سیدہ ام لیلی سیدہ ام کلثوم سیدہ رقیہ اور سیدہ صغری کے درد اذیتیں زنجیریں قید و بند یہ سب تو لکھا ہی نہیں…… یہ ہے اہل بیت اطہار اور امت کا دردناک واقعہ جس کو پڑھ کر دل و ددماغ سوز وگداز سے بھر جاتا ہے

خصوصی نوٹ:-

ان کی مودت امت پہ فرض تھی جن کے ساتھ ایسا سلوک ہوا…

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x