اپریل فول کیوں نہ منائیں بہترین پیغام

*🔮اپریل فُول؟🔮* اپریل فول کیوں نہ منائیں

مُعَاشَرے میں پائی جانے والی برائیوں میں ایک ناسُور اپریل فُول (April fool بھی ہے جسے یکم اپریل کو رسم کے طور پر منایا جاتا ہے، نادان لوگ اس دن پریشان کر دینے والی جھوٹی خبر سُنا کر، مختلف انداز سے دھوکا دے کر اپنے ہی اسلامی بھائیوں کو فُول (Fool یعنی بے وقوف) بنا کر خوش ہوتے ہیں، مثلاً کسی کو یہ خبر دی جاتی ہے کہ

٭آپ کا جَوان بیٹا فلاں جگہ ایکسیڈنٹ ہونے کی وجہ سے شدید زخمی ہے اور اسے فلاں اَسپتال میں پہنچا دیا گیا ہے

اپریل فول کیوں نہ منائیں

٭آپ کا فلاں رشتہ دار انتقال کرگیا ہے

٭آپ کی دکان میں آگ لگ گئی ہے

٭آپ کی دکان میں چوری ہوگئی ہے

٭آپ کے پلاٹ پر قبضہ ہوگیا ہے

٭آپ کی گاڑی چوری ہوگئی ہے

٭آپ کے بیٹے کو تاوان کے لئے اغوا کرلیا گیا وغیرہ۔

پھر حقیقت کھلنے پر”اپریل فُول، اپریل فُول“ کہہ کر اس کا مذاق اُڑایا جاتا ہے۔ جو جتنی صفائی اور چالاکی سے دوسرے کو بے وقوف بنائے وہ خود کو اُتنا ہی عقل مند سمجھتا ہے مگر اس فُول کو یہ احساس نہیں ہوتا کہ وہ کتنی بڑی بُھول کر چکا ہے۔

*آپ کا مذاق اور دوسرے کی جان پر بن سکتی ہے* تو خدارا ان فضول رسومات سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بچنے کی تلقین کریں اپریل فول کیوں نہ منائیں اس کی وجہ سمجھ گئے ہوں گے

*میرے آقا مدنی ﷺ مذاق میں بھی ڈرانے سے روکا:*

حضرتِ سیِّدُناابنِ ابی لیلیٰ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں: صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضوَان کا بیان ہے کہ وہ حضرات رسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ سفر میں تھے، اس دوران ان میں سے ایک صحابی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سو گئے تو ایک دوسرے صحابی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ اُن کے پاس رکھی اپنی ایک رسی لینے گئے، جس سے وہ گھبرا گئے (یعنی اس سونے والے کے پاس رسی تھی یا اس جانے والے کے پاس تھی اس نے یہ رسی سانپ کی طرح اس پر ڈالی وہ سونے والے اسے سانپ سمجھ کر ڈر گئے اور لوگ ہنس پڑے) تو سرکارِ عالی وقار، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: کسی مسلمان کے لئے جائز نہیں کہ دوسرے مسلمان کو ڈرائے۔(ابوداؤد،ج4، ص391، حدیث: 5004)۔

ہمیں بھی عیسائیوں کی اسی بری رسم سے بچنا چاہئے اور مسلمانوں کی دل آزاری کا سبب نہیں بننا چاہئے۔

*میری آپ سب سے گزارش کی خدارا صبح کوئی ایسا مذاق نہ کیا جائے جس سے دوسرے مسلمان بھائی کو تکلیف ہو🙏*

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x