امام حسین کی شان ایسے بیان کریں

شان نواسہ رسول جگر گوشہ بتول امام حسین رضی اللہ عنہ یہ چند سطور ہی امام حسین کی شان کو اجاگر کرنے کے لیے کافی ہے دھیان رہے بہت ہی محنت سے ان سطور کو ایک جا کیا گیا ہے

امام حسین کی شان

حسین وہ ہیں جنھوں نے 25 حج پیدل ادا کیے

حسین وہ ہیں جو رات کو نوافل میں کھڑے ہوتے تو پہلی ہی رکعت میں اذان فجر کا وقت ہو جاتا

حسین وہ ہیں جن سے صحابہ کرام اپنے لیے دعائیں کرواتے

حسین وہ ہیں کہ عشق الہی میں اس قدر آہ گزاری کرتے کہ چہرہ انور پر آنسوؤں سے لکیریں بن گئی

حسین وہ ہیں صدیق اکبر جن کو ممبر پر بٹھا کر خطبہ ارشاد فرماتے تھے

حسین وہ ہیں فاروق اعظم جن کو سلام کرنے میں پہل فرماتے

حسین وہ ہیں جو اپنے کندھوں پر راشن اٹھا کر 1400 سے زائد گھروں تک پہنچاتے مزید دیکھیں امام حسین کی شان جو کم لوگ ہی جانتے ہیں

حسین وہ ہیں کہ نماز تہجد تکبیر اولی اور نماز جنازہ جن سے کبھی نہی چھوٹی

حسین وہ ہیں جو مسکراتے تو حضرت عثمان فرماتے جنت میں بہار آگئی

حسین وہ ہیں جن کو دھوکے سے بلا کر شہید کیا گیا

حسین وہ ہیں جو نانا کہ دین کے لیے اپنے اہل وعیال سمیت جان اپنے رب کے نام پہ قربان کردی

حسین وہ ہیں جنہوں نے اپنی اولاد کی ایسی تربیت فرمائی کہ قاتل بھی آیا اسے بھی امام زین العابدین کی طرف سے پانی پیش کیا گیا

حسین کا ذکر صرف ایمان کا تقاضا نہی عشق حسین بخشش کی بھی سند ہے بے شک

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
1 Comment
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
1
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x