الوداع ماہ رمضان پر اشعار کا حسین گلدستہ

یہ الوداع ماہ رمضان پر اشعار کا بہترین مجموعہ ہے اسے ضرور پڑھیں کیوں کہ اس سے ماہ رمضان کی اہمیت کا پتہ چلےگا

الوداع ماہ رمضان پر اشعار

سحری کی یادگاریں..!
افطار کی بہاریں…!!
نظریں چُرا رہا ہے…!!
رمضان جارہا ہے…؟؟

کل تھا کسی کا اعلان..!
آنے لگا ہے رمضان…!!
اب وہ بتا رہا ہے..!!
رمضان جارہا ہے…؟؟

ہر ہاتھ ہے سوالی..!!
ہر رات قدر والی..!!
سب کو رلا رہا ہے…!!
رمضان جارہا ہے…!!

مسجد بھی رو رہی ہے..!
پھر خالی ہورہی ہے…!!
شیطان آرہا ہے…؟؟
رمضان جارہا ہے…؟؟

نازل ہوئی سکینہ…!!
گھر گھر میں ہے شبینہ..!
منظر بتا رہا ہے….؟؟
رمضان جارہا ہے…؟؟

روزہ ، نماز ، تسبیح..!
قرآن اور تراویح…؟؟
سب یاد آرہا ہے…!!
رمضان جارہا ہے…؟؟

یارب! معاف کردے..!!
باطن کو صاف کردے..!
دل چوٹ کھا رہا ہے..!!
رمضان جارہا ہے…؟؟

رمضان گذر جاتا ہے

کتنی جلدی یہ ارمان گذر جاتا ہے
پیاس لگتی نہیں افطار گذر جاتا ہے

ہم سب گنہگاروں کی مغفرت کر یا اللہ
عبادت ہوتی نہیں اور رمضان گذر جاتا ہے

اگر رمضان نہیں ہوتا

کسی کا ایمان کبھی روشن نہ ہوتا
آغوش میں اگر مسلمان کے قرآن نہ ہوتا
دنیا نہ سمجھ پاتی کبھی بھوک اور پیاس کی قیمت کو
اگر بارہ مہینوں میں ایک رمضان نہ ہوتا۔

یہ تھے الوداع ماہ رمضان پر اشعار کا مجموعہ اس میں مزید شامل کیے جائیں گے

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x