اعلی حضرت کی منقبت پر بہترین 25 اشعار جو اس عرس رضوی 2022 میں بہت زیادہ مشہور ہورہا ہے پڑھ کر بارگاہ اعلی حضرت میں خراج عقیدت پیش کرسکتے ہیں یعنی کہ قلب شیدا ہے اعلی حضرت کا لب پہ نغمہ ہے اعلی حضرت کا یہ بہترین منقبت اعلی حضرت میں سے ہے
اعلی حضرت کی منقبت پر بہترین 25 اشعار
- قلب شیدا ہے اعلی حضرت کا
- لب پہ نغمہ ہے اعلی حضرت کا
- فضلِ رب سے تمام دنیا میں
- ڈنکا بجتا ہے اعلی حضرت کا
- گھٹ نہیں سکتا ہے گھٹانے سے
- “رتبہ اونچا ہے اعلی حضرت کا”
- علم و فن کے ہر ایک میداں میں
- خوب جلوہ ہے اعلی حضرت کا
- اس کے ایمان کو نہیں خطرہ
- جس پہ سایہ ہے اعلی حضرت کا
- جس کے دل میں نبی کی الفت ہے
- وہی پیارا ہے اعلی حضرت کا
- در بہ در مارا مارا پھرتا ہے
- جو بھی مارا ہے اعلی حضرت کا
- فرق کرتا ہے حق و باطل میں
- نام پیارا ہے اعلی حضرت کا
- دیکھ کر دل سکون پاتا ہے
- ایسا روضہ ہے اعلی حضرت کا
- اہلِ سنت کبھی نہ بھولیں گے
- احسان ایسا ہے اعلی حضرت کا
- عشقِ محبوبِ رب کا پہرہ دار
- سارا کنبہ ہے اعلی حضرت کا
- ہر گھڑی رہنماے عشقِ نبی
- کامل اسوہ ہے اعلی حضرت کا
- دشمنِ شہِ کو کردو دل سے جدا
- یہ مقولہ ہے اعلی حضرت کا
- تہی دامن کوئی نہیں پھرتا
- در نرالا ہے اعلی حضرت کا
- دوسروں کو سنوارتا ہے وہ
- جو سنوارا ہے اعلی حضرت کا
- جس کی ملتی نہیں نظیر ایسا
- کارنامہ ہے اعلی حضرت کا
- ہو نہیں سکتا کچھ غلط اس میں
- گوشوارہ ہے اعلی حضرت کا
- کام جتنا کیا زمانے پر
- آشکارا ہے اعلی حضرت کا
- عشقِ شہ سے کیا ہے دل معمور
- دل ٹھکانہ ہے اعلی حضرت کا
- اپنے دیوانوں کے یہاں ہر دن
- آنا جانا ہے اعلی حضرت کا
- جو پلاتا ہے جامِ عشقِ نبی
- آستانہ ہے اعلی حضرت کا
- جس سے کالا ہے نجدیت کا رخ
- وہ طمانچہ ہے اعلی حضرت کا
- جس کو کہتے ہیں فخرِ ازہر سب
- وہ نواسہ ہے اعلی حضرت کا
- اب بھی بازارِ عشق و الفت میں
- سکہ چلتا ہے اعلی حضرت کا
- وار جس کا ہے برق بار ندیم!
- ایسا خامہ ہے اعلی حضرت کا
یہ تھے اعلی حضرت کی منقبت پر بہترین 25 اشعار جو اس بار کے عرس رضوی کے پربہار موقع پر لکھا گیا ہے امید ہے بہت پسند آیا ہوگا
ندیم سلطان پوری