یہ ماہ صفر میں اعلی حضرت پر شاعری کا انمول تحفہ جو دل کو باغ باغ کردے اور اعلی حضرت کی شان و محبت میں دوبالا کردے اس میں ایک ایک شعر کافی محنت سے جمع کیا گیا ہے
منقبتِ اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ
نیّرِ چرخِ ولایت ہے بریلی کا امام
صاحبِ کشف و کرامت ہے بریلی کا امام
سنگمِ عشقِ رسالت و علومِ اسلام
منبعِ نورِ ہدایت ہے بریلی کا امام
فخرِ اربابِ سخن ، شانِ ادب ، جانِ قلم
نازشِ بزمِ فقاہت ہے بریلی کا امام
صاحبِ علمِ شرع ، واقفِ اَسرارِ نِہاں
واصفِ ماہِ نبوّت ہے بریلی کا امام
عاشقانِ شہِ کونین میں وہ دُرّ یتیم
حجّتِ عشق و محبت ہے بریلی کا امام
بارشِ فیض و کرم لایا ہے عرسِ رضوی
واہ واہ باعثِ رحمت ہے بریلی کا امام
اعلیٰ حضرت کی بزرگی کو اِسی سے سمجھو
اہلِ سنّت کی ضرورت ہے بریلی کا امام
قلبِ عُشّاقِ رضا سے یہی آتی ہے صدا
میری چاہت میری راحت ہے بریلی کا امام
کاٹ دیتا ہے شہنشاہ کے غداروں کا سر
خنجرِ جانِ عدالت ہے بریلی کا امام
عزّتِ رب کی قسم دورِ رواں میں لوگو
خوش عقیدوں کی علامت ہے بریلی کا امام
تھم گیا لکھ کے یہ ایوبِؔ شکستہ کا قلم
غوثِ اعظم کی کرامت ہے بریلی کا امام
قربان رضا اعلی حضرت پر شاعری
آقا پہ دل و جان سے قربان رضا ہیں
عشاق کی فہرست میں ذیشان رضا ہیں
ہیں بہرِ عدو قہرِ خدا سیفِ علی وہ
سنی کے لئے عشق کا گلدان رضا ہیں
قربان مری جان کہ اِس دور میں کوئی
اُن سا نہیں انسان وہ انسان رضا ہیں
جو بک نہیں سکتا کبھی پیسوں سے جہاں میں
ہم اہلِ محبت کا وہ سامان رضا ہیں
بس میں ہی نہیں کرتا ہوں تسلیم یہ بلکہ
کہتے ہیں سبھی، ہند کے حسان رضا ہیں
الله سے ملی ایسی انہیں فقہی بصیرت
سب کہنے لگے فقہ میں نعمان رضا ہیں
آتی ہے بریلی سے ہمیں طیبہ کی خوشبو
گلزارِ مدینہ کا ہی فیضان رضا ہیں
گر اُن سے نہیں پیار ،تو کیا عشق نبھانا
ہر عاشقِ سرکار کا ارمان رضا ہیں
جس نے بھی پڑھا اُن کو، بنا عاشقِ صادق
وہ عشق سے معمور گُلِسْتان رضا ہیں
جب آلِ رسول اُن کو وہاں پیش کریں گے
سب دیکھیں گے پھر سیدوں کی شان رضا ہیں
پاؤں مِرا پھسلے رَہِ حق سے نہیں ممکن
ہر موڑ پہ خود میرے نگہبان رضا ہیں
سرکار کی ناموس پہ جو کرتا ہے تنقید
اُن کے لئے بربادی کا طوفان رضا ہیں
جب قبر میں تفسیر سوالات ہوں تم سے
اُس وقت یہ کہہ دینا مِری جان رضا ہیں
اونچے اعلیحضرت کا
*رتبہ ہی کچھ ایسا ہے اونچے اعلیحضرت کا*
*دنیا بھر میں ہوتا ہے چرچہ اعلیحضرت کا*
*میرے اعلیٰ حضرت کو نسبت ہے سرکار ﷺ سے*
*کیوں نا کھن کھن کھنکے سکہ اعلیحضرت کا”
*باطل کو باطل لکھا حق لکھا اس واسطے*
*سب فتوؤں پر بھاری ہے فتویٰ اعلحضرت کا*
*ایسا بھی دن آئے گا ساری دنیا دیکھے گی*
*دنیا بھر میں لہرائگا جھنڈا اعلیحضرت کا*
*اے دیوبندیوں دیکھنا ایسا بھی دن آئے گا*
*دیوبند میں لہرائےگا جھنڈا اعلیحضرت کا*
*مجھ کو اے سجاد اب کوئی کیا بہکائے گا*
*جب تک میرے سر پر ہے سایہ اعلحضرت کا*