اس ماہ رمضان 2023 میں اعتکاف کے احکام ومسائل جن کا جاننا ضروری ہے اعتکاف کے متعلق احکام و مسائل و آداب و شرائط اور بھی بہت کچھ اہم باتیں اعتکاف کے بارے بیان کرنے کی کوشش کریں گے وہ بھی سوال جواب کی شکل میں تاکہ سمجھنے میں آسانی ہو اس مضمون کو پڑھنے کے بعد ان شاء اللہ کسی بھی طرح کے عام مضمون کو پرھنے کی ضرورت نہیں ہوگی
- کیا اعتکاف عبادت ہے؟
- اعتکاف کا حکم کیا ہے؟
- اعتکاف کرنے والے کو کیا کہتے ہیں؟
- اعتکاف کے شرائط کیا ہیں؟
- اعتکاف کی فضیلت میں احادیث ثابت ہیں؟
- کیا اعتکاف مسجد کے ساتھ خاص ہے
- کیا مسجد بیٹھنا اعتکاف کا رکن ہے؟
- کیا ہر مسجد میں اعتکاف ہو سکتا ہے؟
- کیا اعتکاف کے لئے مسجد میں جمعہ ہونا ضروری ہے؟
- لا اعتکاف الا فی المساجد الثلاثہ ،بلحاظ سند کیسی ہے؟
- کیا اعتکاف کے لئے روزہ شرط ہے؟
- اعتکاف کن چیزوں سے باطل ہو جاتا ہے؟
- کیا حائضہ اعتکاف بیٹھ سکتی ہے؟
- اگر دوران اعتکاف حیض آجائے تو کیا کرے گی؟
- کیا غشی سے اعتکا ف ٹوٹ جاتا ہے؟
- سوال : دوران اعتکاف غسل جنابت کر سکتا ہے؟
- کیا مسجد میں نماز جنازہ پڑھ سکتا ہے؟
- کیا مستحاضہ اعتکاف بیٹھ سکتی ہے؟
- کیا عورت گھر میں اعتکاف بیٹھ سکتی ہے؟
- اعتکاف میں ممنوع مباشرت کون سی ہے؟
- اعتکاف کب بیٹھے گا؟
- اعتکاف میں تھی کہ شوہرفوت ہو گیا، کیا کرے گی؟
- معتکف مسجد کی چھت پر چڑھ گیا، کیا اعتکا ف باقی ہے؟
- سوال : بغیر عذر کے اعتکاف ختم کر دیا ، گناہ گار ہوگا؟
- معتکف کو کون سے اعمال کرنے چاہئیں۔؟
- اعتکاف کب ختم ہو تا ہے؟
تحریر: شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری حفظه الله یہ اعتکاف کے احکام ومسائل بہت ہی محنت سے لکھا گیا ہے
کیا اعتکاف عبادت ہے؟
جواب:جی ہاں،بالاجماع عبادت ہے۔
اعتکاف کا حکم کیا ہے؟
جواب: بالاجماع مسنون ہے۔
اعتکاف کرنے والے کو کیا کہتے ہیں؟
جواب:معتکف یا عاکف ۔
اعتکاف کے شرائط کیا ہیں؟
- جواب: یہ اعتکاف کے شرائط ہیں ان کو یاد کرلیں
- 1نیت
- علماء کا اتفاق ہے کہ اعتکاف میں نیت شرط ہے۔
- 2مسجد
- 3مسلمان ہونا۔
- 4عاقل ہونا۔
اعتکاف کی فضیلت میں احادیث ثابت ہیں؟
جواب: نہیں، ضعیف ہیں۔
سوال: کیا روافض اعتکاف کے قائل ہیں؟
جواب : روافض اس مسجد میں اعتکاف جائز سمجھتے ہیں جس میں نبی کریمﷺ یا ان کے ائمہ نے جمعہ پڑھایا ہو ۔ اعتکاف کے احکام ومسائل میں سے اسے دھیان میں رکھیں
کیا اعتکاف مسجد کے ساتھ خاص ہے
جواب:جی ہاں۔اجماع ہے کہ اعتکاف کا محل صرف مسجد ہے۔
کیا مسجد بیٹھنا اعتکاف کا رکن ہے؟
جواب:جی ہاں۔
کیا ہر مسجد میں اعتکاف ہو سکتا ہے؟
جواب: سلف کا اجماع ہے کہ ہر وہ مسجد جس میں نماز باجماعت ہوتی ہے، اس میں اعتکاف ہو سکتاہے۔
کیا اعتکاف کے لئے مسجد میں جمعہ ہونا ضروری ہے؟
جواب :نہیں۔ یہ اعتکاف کے احکام ومسائل ذہن میں رکھیں
لا اعتکاف الا فی المساجد الثلاثہ ،بلحاظ سند کیسی ہے؟
جواب : ضعیف ہے۔
مسجد حرام میں اعتکاف بیٹھا ہو تو کیا عمرہ کر سکتا ہے؟
جواب: نہیں کرسکتا ۔
کیا اعتکاف کے لئے روزہ شرط ہے؟
جواب: نہیں، اعتکاف مستقل عبادت ہے، اس میں روزہ شرط نہیں، اعتکا ف رات کو بھی ہوتا ہے، روزہ رات کو نہیں ہوتا۔
” لااعتکاف الا بصوم ” کی استنادی حیثیت کیا ہے؟
جواب: ضعیف ہے۔
اعتکاف کن چیزوں سے باطل ہو جاتا ہے؟
جواب: اعتکاف کے احکام ومسائل مین سے یہ بھی اہم ہے
- 1جماع، اجماع ہے کہ جماع سے روزہ باطل ہوجاتاہے۔
- 2بغیر ضرورت کے مسجد سے نکل جانا ۔
- 3مجنون ہوجانا۔
- 4حیض و نفاس
- 5ارتداد۔
کیا حائضہ اعتکاف بیٹھ سکتی ہے؟
جواب: نہیں بیٹھ سکتی، حائضہ کا مسجد میں داخلہ جائز نہیں ۔
اگر دوران اعتکاف حیض آجائے تو کیا کرے گی؟
جواب :اعتکاف ترک کر کے،مسجد سے نکل جائے گی۔
سوال:کیا اس صورت میں قضا دے گی؟
جواب:نہیں۔
کیا غشی سے اعتکا ف ٹوٹ جاتا ہے؟
جواب : نہیں ٹوٹتا ۔
سوال : جنبی ہو گیا، کیا اعتکاف باقی ہے؟
جواب : جی ہاں! باقی ہے۔
سوال : دوران اعتکاف غسل جنابت کر سکتا ہے؟
جواب : کر سکتا ہے، یہ طبعی ضرورت ہے۔
کیا مسجد میں نماز جنازہ پڑھ سکتا ہے؟
جواب : جی ہاں، پڑھ سکتا ہے۔
کیا مستحاضہ اعتکاف بیٹھ سکتی ہے؟
جوا ب : اجماع ہے کہ بیٹھ سکتی ہے۔
کیا عورت گھر میں اعتکاف بیٹھ سکتی ہے؟
جواب : نہیں بیٹھ سکتی ، اعتکاف مسجد سے خاص عمل ہے۔
سوال :کیا خواتین مدرسہ کی عمارت میں اعتکاف بیٹھ سکتی ہیں؟
جواب :نہیں بیٹھ سکتیں۔
اعتکاف میں ممنوع مباشرت کون سی ہے؟
جواب :اتفاق ہے کہ اس مباشرت سے مراد جماع ہے۔
سوال : کیا عورت حالت اعتکاف میں خوشبو لگا سکتی ہے؟
جواب:لگا سکتی ہے۔
اعتکاف کب بیٹھے گا؟
جواب :بیسویں روزے کو مغرب سے پہلے اعتکاف کی نیت سے مسجد میں داخل ہو، وہ رات عبادت میں گزارے ، نما زفجر کے بعد خیمے میں داخل ہوجائے۔
کسی عذر پر مسجد سے باہر جا سکتا ہے یا نہیں
جواب : نکل سکتا ہے، اس پر اجماع ہے۔
سوال : کیا معتکف پیشاب ،پاخانہ کیلئے مسجد سے باہر جاسکتا ہے؟
جواب : جا سکتا ہے، اس پر اتفاق ہے۔
سوال : معتکف کے لئے خوشبو کا استعمال جائز ہے؟
جواب : جی ہاں ! جائز ہے۔
سوال : معتکف سے ملاقات کی جاسکتی ہے؟
جواب : جائز ہے۔
سوال : کیا معتکف مسجد میں خریدو فروخت کر سکتا ہے؟
جواب : نہیں کرسکتا۔
سوال : کیا معتکف اذان کہہ سکتا ہے؟
جواب : کہہ سکتا ہے۔
سوال : معتکف کے لئے گھر سے سحر ی وافطاری لانے والا کوئی نہ ہو ،تو کیا خود جا کر لاسکتاہے؟
جواب: لاسکتا ہے۔
سوال : عدت میں ہے، اعتکاف بیٹھ سکتی ہے؟
جواب : نہیں۔
اعتکاف میں تھی کہ شوہرفوت ہو گیا، کیا کرے گی؟
جواب : گھر جا کرعدت گزارے۔
سوال : اعتکاف میں تھی طلاق ہو گئی، کیا کرے؟
جواب: اعتکا ف جاری رکھے۔ اس میں اعتکاف کے احکام کو سمجھیں کچھ لوگ یہاں غلطی کرجاتے ہیں
سوال : کیا عذر کی بنا پر توڑے گئے اعتکاف کی قضا ہے؟
جواب :نہیں۔
معتکف مسجد کی چھت پر چڑھ گیا، کیا اعتکا ف باقی ہے؟
جواب: جی ہاں !باقی ہے۔
سوال : کیا معتکف مسجد میں وعظ کی مجلس میں شریک ہو سکتا ہے؟
جواب :ہو سکتا ہے۔
سوال : کیا وعظ کرنے یا جمعہ پڑھانے کے لئے دوسری مسجد میں جاسکتا ہے؟
جواب : نہیں جاسکتا۔
سوال : بغیر عذر کے اعتکاف ختم کر دیا ، گناہ گار ہوگا؟
جواب : نہیں ، سنت کی برکت اور اجرو ثواب سے محروم البتہ ہو جائے گا۔
سوال :اعتکاف کے لئے خیمہ لگانا ضروری ہے؟
جواب :ضروری نہیں، مستحب سنت ہے۔
سوال : کیا معتکف چار پائی استعمال کر سکتا ہے؟
جواب : کر سکتا ہے۔
سوال : اعتکاف والی مسجد میں جمعہ نہیں ہوتا ، کیا دوسری مسجد میں جاسکتا ہے؟
جواب: جاسکتا ہے۔ یہ اعتکاف کے احکام ومسائل خاص طور پر جو لوگ دیھات میں رہتے ہیں ان کے لیے ہے
سوال : بعض لوگ نویت سنۃ الاعتکاف پڑھ کر مسجد میں داخل ہوتے ہیں۔
جواب : بدعت ہے۔
سوال : اعتکاف میں غسل کیاجاسکتا ہے؟
جواب : کیا جاسکتا ہے۔
سوال : اعتکاف میں سر دھویا جاسکتا ہے؟
جواب : دھویا جاسکتاہے۔
سوال : معتکف مسجد کی کھڑکی یا دروازے سے باہر سر نکال سکتا ہے؟
جواب : نکال سکتا ہے۔
سوال :معتکف مسجد میں نکاح پڑھا سکتا ہے؟
جواب :پڑھا سکتا ہے۔
سوال : بعض لوگ رمضان میں آخری تین دن اعتکاف بیٹھتے ہیں، کیا درست ہے؟
جواب : مسنون نہیں ہے۔
سوال : کیا پورا رمضان اعتکاف بیٹھا جساسکتا ہے؟
جواب : بیٹھا جاسکتا ہے، اس پر اجماع ہے۔
سوال : کیا جھوٹ اور غیبت سے اعتکاف باطل ہو جاتا ہے؟
جوا ب : نہیں ہوتا۔
معتکف کو کون سے اعمال کرنے چاہئیں۔؟
جواب : اطاعت میں وقت گزارے ، قرآن کی تلاوت کثرت سے کرے، نوافل اور ذکر ودعا میں مشغول رہے، لیلۃ القدر کی تلاش میں رہے، اللہ کی راہ میں خرچ کرے، سحری وافطاری میں دوسرے بھائیوں کی تواضع کرے، غیر ضروی اٹھک بیٹھک اور قیل وقال سے اجتناب کرے۔نیکی کا حکم دے برائی سے روکے،دین کا علم سیکھے۔
اعتکاف کب ختم ہو تا ہے؟
جواب: جب شوال کا چاند نظر آجائے۔
سوال : کیا عورت کے لئے اعتکاف میں ولی کی اجازت ضروری ہے؟
جواب :جی ہاں!
سوال :دوران اعتکاف فوت ہو گیا، کیا ولی اعتکاف پورا کرے؟
جواب : نہیں۔نہ ہی اس پر کفارہ ہے۔
سوال : کیا معتکف مسجد میں مریض کی عیادت کر سکتا ہے؟
جواب : کر سکتا ہے۔ یہ اعتکاف کے احکام ذہن میں رکھیں
سوال : کیا معتکف دینی کتب کا مطالعہ کر سکتا ہے؟
جواب : کر سکتا ہے۔
سوال : بعض حضرات اعتکاف میں بالکل خاموش ہوجاتے ہیں،کسی سے کوئی بات نہیں کرتے، کیا یہ عمل درست ہے۔؟
جواب : درست نہیں، تکلف محض ہے۔ البتہ لا یعنی گفتگو فحش گوئی لڑائی جھگڑا توتکار اور گالی گلوچ سے مجتنب رہے۔
سوال : مریض کی عیادت کرسکتا ہے؟
جواب : مسجد میں ہو یا راہ چلتے کوئی مریض سامنے آگیا تو عیادت کر لے۔
سوال : بعض لوگ اعتکاف کے دوران مسجد میں شیو کرتے ہیں، کیا یہ جائز ہے؟
جواب : ناجائز و حرام ہے۔
سوال : دوران اعتکاف اخبار بینی کا حکم؟
جواب : مسجد اور اعتکا ف کے آداب کے منافی ہے۔
سوال : اعتکاف میں موبائل کا استعمال کیسا ہے؟
جواب : جائز حد تک درست ہے۔ضرورت کے مطابق کسی کو کال کرنا اور کسی کی کال سننا درست ہے۔
سوال : کیا اذان و اقامت کہہ سکتا ہے؟
جواب : جی ہاں، کہہ سکتا ہے۔
سوال :اعتکاف سے واپسی پرمعتکف کا استقبال کیا جاتا ہے، اسے پھولوں کے ہار پہنائے جاتے ہیں، اس سے معانقہ کیا جاتاہے، کیا یہ درست عمل ہے؟
جواب : درست نہیں۔ یہ تھے کچھ اعتکاف کے احکام ومسائل امید ہے آپ اعتکاف کے متعلق اہم باتیں اور مسائل سمجھ گئے ہوں گے
اعتکاف میں موبائل چلانا کیسا ہے
اعتکاف میں موبائل استعمال کرنا اگر حسب ضرورت ہو تو ٹھیک ہے ورنہ نہیں
سوال : دشمن کا خوف ہو تو اعتکاف توڑ سکتا ہے؟
جی ہاں توڑ سکتا ہے
اعتکاف کس کو کرنا چاہیے
اعتکاف کے لیے چار شرائط ہیں جن میں یہ پورے ہوں انھیں کرنا چاہیے
اعتکاف کی فضیلت کہاں سے ثابت ہے
اعتکاف کی فضیلت قرآن وحدیث سے ثابت ہے
اعتکاف کا وقت کیا ہے
اعتکاف کا وقت 20 رمضان کے سورج غروب ہونے سے شروع ہوجاتا ہے