ادارہ شرعیہ پٹنہ میں ایک عظیم الشان انعامی مقابلہ

مرکزی ادارہ شرعیہ پٹنہ میں انعامی مقابلہ جاتی پروگرام کا انعقاد 2جنوری کو مرکزی ادارۂ شرعیہ سلطان گنج پٹنہ بهار کے پرنسپل حضرت مولانا قاری نوازش کریم فیضی نے پریس ریلیز اعلامیہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ادارهء شرعیه پٹنه جہاں ملی،مذہبی ،فلاحی اور تنظیمی ادارہ ہے وہیں علم وادب اور تہذیب و ثقافت کا عظیم قلعہ ہے،

ادارہ شرعیہ پٹنہ میں مقابلہ

ادارهءشرعیه پٹنه اس وقت تقریباً 16شعبوں پر مشتمل ہے اور سب کے سب مصروف کار ہیں انہیں شعبه جات میں ایک اہم شعبه تعلیمی شعبه ہے جس میں فی الحال درجہ اعدادیه تا فضیلت،درجہ حفظ وقراءت اور تخصص فی الفقہ والحدیث کی تعلیم نہایت عمده نظم وضبط کے ساتھ باصلاحیت اساتذه کی نگرانی ہوتی ہے اور طلبه کی صلاحیت کو مزید نکھار نے کے لئے گاہے بگاہے مقابله جاتی پروگرام کا انعقاد ہوتا رہتا ہے، اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی مرکزی ادارهء شرعیه پٹنه بہار میں تلمیذ وخلیفۂ اعلیٰ حضرت، ملک العلماء ،بدر الفضلاء ،حضرت علامہ سید ظفر الدین رضوی فاضل بہاری قدس سرہٗ کے ٦٢ویں (باسٹھویں) عرس کے حسین موقع پر ١٩؍جمادی الآخرہ١٤٤٥ مطابق ٢؍جنوری٢٠٢٤ بروز منگل طلبه مدارس اهلسنت پٹنه کے مابين ،زیر اهتمام جمعیه الطلبه مرکزی اداره شرعیه سلطان گنج پٹنه بهار ان شاء اللہ العزیز تحریری ،تقریری اور قراء ت کا انعامی مقابلہ جاتی پروگرام منعقد ہوگا۔ جس کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔
گروپ (الف)
تخصص فی الفقہ سال اول ،سال دوم
گروپ (ب)
خامسه تا فضیلت

گروپ (ج)
اعدادیه تا رابعه

گروپ (د)
درجۂ حفظ
عناوین برائے تحریری مقابلہ(الف)
(۱)سیرۃ النبی ﷺ پر مستشرقین کے اعتراضات اور ان کے جوابات
(۲) دستور ہند میں مذکور اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے حقوق : ایک جائزہ
عناوین برائے تحریری مقابلہ(ب)
(۱) ہندوستان میں مدارس اسلامیہ کا وجود اور اس کے اثرات
(۲) امام احمدرضا کی حیات وخدمات کا تحقیقی جائزہ
عناوین برائے تحریری مقابلہ(ج)
(1) ملک العلماء کی حیات وخدمات
(2)علامه ارشدالقادری کی حیات وخدمات
قراءت برائے گروپ (د)
عناوین برائے تقریری مقابلہ (الف)
(۱)حضور ﷺ کی سیرت مبارکہ کے انمول گوشے
(۲) اخلاق وکردار کی اہمیت اور اس کے تقاضے
عناوین برائے تقریری مقابلہ (ب)
(۱)صحابہ اور عشق رسول ﷺ
(۲)ملک العلماء کی علمی شان وشوکت
عناوین برائے تقریری مقابلہ (ج)
(۱)محبت رسول ﷺ
(۲)فضائل علم دین
ہدایات: ادارہ شرعیہ پٹنہ
(۱) مقالہ اردو، فارسی، عربی، ہندی اور انگریزی پانچوں زبانوں میں لکھ سکتے ہیں۔
(۲) مقالہ A4سائز فل اسکیپ میں کم از کم تین صفحات اور زیادہ سے زیادہ پانچ صفحات پر مشتمل ہو۔
(۳) صفحہ کے دونوں جانب ڈیڑھ انچ حاشیہ چھوڑ کر ہر سطر میں خوشخط لکھیں۔
(۴) سرقہ بازی سے مکمل گریز کریں ورنہ انکشاف کی صورت میں مقالہ رد کر دیا جائے گا۔
(۵) قرآنی آیات، احادیث کریمہ، یا کسی طرح کی عربی وفارسی وغیرہ عبارت نقل کرنے میں حوالہ جات کا التزام کریں۔
(۶) اول، دوم ، سوم مقام حاصل کرنے والے خصوصی انعام اور باقی حضرات ترغیبی انعام کے مستحق ہونگے۔
(۷) قراء ت میں حصہ لینے والے طلبہ کم از کم پانچ آیات اور زیادہ سے زیادہ سات آیات کی تلاوت کریں۔
(۸) تقریر کا وقت کم از کم پانچ منٹ اور زیادہ سے زیادہ سات منٹ ہے۔
(۹) تحریری مقابلہ ٢؍جنوری ٢٠٢٤ بروز منگل ١٠بجے صبح علامہ ارشد القادری سیمینار ہال میں ہوگا۔
(۱۰) ایک طالب علم ایک ہی گروپ میں حصہ لینے کا مجاز ہوگا۔
(۱۱) اس انعامی مقابلہ میں صرف ضلع پٹنہ کے مدارس اہلسنت کے طلباء ہی حصہ لینے کے مجاز ہونگے۔
(۱۲)شرکاء حضرات ١١ جمادی الآخرہ ١٤٤٥ مطابق ٢٥؍دسمبر ٢٠٢٣ بروز سوموار تک اپنی درخواست مفتی غلام سرور قادری مصباحی استاذ مرکزی ادارۂ شرعیہ پٹنہ کے پاس جمع کردیں یااس وہاٹس ایپ نمبر پر ارسال کریں: 6299866284جس میں نام ،ولدیت ، سکونت، درجہ، عنوان ، ادارے کا نام، پرنسپل یا ذمہ دار کا دستخط اور تحریری یا تقریری کی صراحت ہو۔
(۱۳) ریزلٹ اور تقسیم انعامات ١٩؍جمادی الآخرہ ١٤٤٥ مطابق ٢؍جنوری ٢٠٢٤ بعد نماز عشاء علامہ ارشد القادری سیمینار ہال میں منعقدہ تقریب عرس ملک العلما میں علماء ،مشائخ اور شہر کے معززین کی موجود گی میں بدست فقیه النفس ،مناظر اعظم ،مفتی اعظم بہار ،امام المتکلمین حضرت علامه مفتی مطیع الرحمن مضطر پورنوی کیا جائےگا۔ ادارہ شرعیہ پٹنہ میں منعقد ہوگا

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x