آئینہ سیمانچل میں یاجوج ماجوج کی مکمل داستاں

آئینہ سیمانچل یاجوج وماجوج کاخروج قرب قیامت کی علامات میں سے ایک علامت ہے ۔یہ دوخونخوار قبیلے یاقوم ہے ۔انسان ہے ۔ اور یافث بن نوح کی نسل سے ہے۔ شمالی ایشیاء میں رہتے تھے ۔ غارت گیراورڈاکوتھے۔ کبھی مشرق یاجنوب کی طرف چلے جاتے تھے اورسیل رواں کی طرح پھیل جاتےتھے کثرت افراد یاکثرت یلغارکی وجہ سے اسے یاجوج وماجوج کہاجاتاہے ۔ جسے حضرت ذوالقرنین نے دیوار اٹھاکر روک دیاہے ۔
جس کا ذکر قرآن میں یوں ہے ۔ حتی اذافتحت یاجوج وماجوج وھم من کل حدب ینسلون ۔ سورہ انبیاء 96 یہاں تک کہ یاجوج وماجوج کھول دیئے جائینگےاوروہ ہربلندی سےدوڑتےہوے آئینگے ۔
بخاری شریف اور دوسری کتب احادیث بھی اسکا مستقل باب ہے ۔ فلیرجع الیھم ۔

آئینہ سیمانچل میں یاجوج ماجوج

ہری ہری چیز کھاجائیگا ہرجاندار کو کھاجائیگا ۔ بحیرہ طبرستان کاکل پانی پی جائیگا دیکھنے والے کہینگے اس میں کبھی پانی تھا ہی نہیں ۔ اپنے دور میں لوگوں نے تاتاری اور منگول کو بھی یاجوج وماجوج کہا ۔ کچھ سالوں سے سیمانچل کی شادیوں میں بارات کی شکل میں ظاہر ہورہے ہیں ۔انہیں یاجوج ماجوج تو نہیں کہ سکتے مگر عادتیں اکثر یاجوج ماجوج کی ہے ۔ جی یہ بھی کثرت افراد٢٠٠یا٣٠٠یااس سےزیادہ کے ساتھ یلغار کرتے ہیں ۔ پہلے ان میں ایک خاتون ہوتی تھی ۔ جسے اکٹرعلماء( محولایعنی )کہتےتھے ۔ اب ان کی کثرت سے گمان ہوتاہے ۔ ک قوم کی وہ بیٹیاں جسے فرض نماز کیلئے بھی مسجدمیں آنے کی اجازت نہیں ہے ۔ وہ مقابلئہ حسن میں شرکت کیلئے نکل پڑی ہیں – یہ بھی انسان اور ایشیاءمیں پاے جاتے ہیں یہ بھی اپنی آبادی سے گاڑی دوڑاتے ہوئےدلہن کے گھرپہونچ جاتےہیں ۔ یاکلون کما تاکل الانعام ۔ کے مصداق ہوتے ہیں ۔ اس میں کچھ بغیردعوت یادعوت سے زیادہ آتے ہیں ۔ حدیث میں ہے ۔ ومن دخل غیردعوة دخل سارقا وخرج مغیرا ۔ جو شخص بغیر دعوت کھانے گیا وہ چور بنکر گیااور ڈاکو بنکر واپس ہوا ۔ دورحاضرکےبہ یاجوج وماجوج ۔ ایک آدھ گھنٹے میں ۔ پلاو ۔ سادہ چاول ۔ ہرقسم کےگوشت ۔ مچھلی ۔سبزی ۔حتی کہ نمک ہری مرچ ہرچیزچٹ کرجاتے ہیں ۔ ہرقسم کےپانی ۔ چائے ۔ شربت ۔ بسلری کے کین سب خالی کردیتے ہیں ۔ یہ بھی ڈاکوں کی طرح ۔ ہر قیمتی سامان ۔ گاڑی ۔ فرنیچر ۔ زیورات ۔ کپڑے ۔ برتن ۔ الماری وغیرہ ۔ اور ایک عددلڑکی ۔اٹھا لے جاتے ہیں ۔ لٹے پٹے گھروالوں کی سسکیاں آہ وفغاں اور خواتین کادھاڑیں مارکررونا ماحول کو سوگوار بنادیتا ہے ۔ جس تیزی سےآتےہیں ایک گھنٹے کے اندراسی تیزی سےغائب ہوجاتے ہیں ۔ اورچھوڑجاتے ہیں خالی بوتل ۔ خالی ڈبیے ۔ الٹی پلٹی کرسیاں ۔دولہا اور اسکے چنددوست ۔ اور رہ جاتی ہے ۔گھرآنگن ۔بینک بیلنس اوردرودیوار کی ویرانیاں ۔
کھل گئے یاجوج وماجوج کے لشکر تمام
چشم مسلم دیکھ لے تفسیر حرف ینسلون
دور جدید کے یہ یاجوج وماجوج ایک گھنٹے میں اتنا کھاجاتے ہیں کہ گھروالے دوسال تک آرام سے گذارہ کرسکتے ہیں ۔ تہائی پیٹ کھانے کی سنت اور بھوک سے زیادہ کھانےکی حرمت جبکہ معدہ خراب ہونے کااندیشہ ہو(بہارشریعت) تو کب کی رخصت ہوچکی ہے ۔ بسیارخوری کفارکی صفت ہے(ردالمحتار )اس صفت سےبھی دورجدید کےیاجوج وماجوج متصف ہیں۔اکثرجولوگ دنیا میں سیر ہوکر کھاتے ہیں آخرت میں انکی بھوک لمبی ہوگی ۔ ابن ماجہ ۔ یعنی قیامت میں انکی بھکمری ہوگی ۔ طعام الواحد یکفی للاثنین ۔ایک کاکھانا دوکیلئے کافی ہے ۔ ابن ماجہ ۔ اب تو ایک یاجوج وماجوج دودوآدمی کا کھانا کھاجاتاہے ۔ ماعاب النبی طعاماقط ان اشتھاہ اکلہ وان کرھہ ترکہ ۔ بخاری شریف ۔نبی نے کبھی کھانے کو عیب نہیں لگایا خواہش ہوئی توکھالیتے ناپسند ہوتو چھوڑ دیتے ۔ کھانے کوعیب لگانا اورطرح طرح کی فرمائش کرنالوگوں نے اسی قوم سے سیکھاہے ۔ کچھ صاحبان جبہ ودستارکی شرکت نے اسے سند جواز فراہم کردیا ہے ۔ جبکہ شرع میں مروجہ بارات کا کوئی تصور نہیں ہے ۔ کہ خاندان ۔ برادری ۔ دوست واحباب کا ایک جم غفیر اور انبوہ کثیر کو لیکر لڑکی والوں کے گھر جانا ۔ عہدرسالت ۔ عہد صحابہ وتابعین میں اس کا نام ونشان نہیں ملتا ۔ آپ کی حیات ظاہری میں آپ کے پروس میں رہنے والے حضرت عبدالرحمن بن عوف کانکاح ہوا ۔ اور آپ کو معلوم بھی نہیں ہوا ۔دوسرے دن علامت سے معلوم کئیے ۔ مگر آپ ناراض نہیں ہوئے بلکہ دعائیں دی اور فرمایا ولیمہ کرو

ناظرین ۔ سردست اس قوم سے چھٹکارے کی کوئی صورت کم سے مجھےتونظر نہیں آتی ۔ تاآنکہ کوئی ذوالقرنین جیسی شخصیت دیواراٹھاکر روک نہ دے ۔ لھذا حالات نہیں بدل سکتے تو خود بدل جائیں اور دعوت نامہ میں روانگئی بارات کی جگہ ۔
. . روانگئی یاجوج وماجوج لکھوائیں ۔
اور میزبان کو خبر پہنچائیں ۔ ہمارے اتنےیاج وماجوج آئینگے
اورلڑکی والے صدردروازے میں لکھوائیں ۔
ہم تہ دل سے یاجوج وماجوج کا استقبال کرتے ہیں ۔
. یا ۔ خوش آمدید یاجوج وماجوج ۔
اور ایجوکیٹیڈ لکھیں ۔ ویلکم یاجوج ماجوج
اور گھر والےمشورہ کریں ۔ کتنے یاجوج وماجوج کا انتظام کرنا ہے – کتنے یاجوج وماجوج آئینگے
اورپھر گاڑیوں کی آواز سنتے ہی گاوں کے سبھی خوردوکلاں ۔ پیروجواں ۔ مردوعورت چیخ پڑیں ۔اٹھو
اٹھو ۔یاجوج موجوج آگئے ۔بھاگو۔ بھاگو۔یاجوج ماجوج آگئے ۔اور روبرو ہوتے ہی کہیں۔ السلام علیکم یاجوج ماجوج
السلام علیکم یاجوج ماجوج ۔ تھوڑی دیر بعد کہیں ۔یاجوج ماجوج چلے گئے ۔ یاجوج وماجوج چلے گئے. . . . یاجوج و ماجوج چلے گئے
غلط روی سے منازل کا بعد بڑھتا ہے
مسافر ورویش کارواں بدل ڈالو

مجیب الرحمن اشرفی
9172215592

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x